جمعرات‬‮ ، 02 جنوری‬‮ 2025 

سینکڑوں مدارس بند،درجنوں کالعدم تنظیموں پر پابندی،ہزاروں افرادگرفتار،تفصیلات جاری

datetime 12  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی)ملک بھر میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت مدارس کی جیو میپنگ کا کام پنجاب اور سندھ میں مکمل،2327مشتبہ مدارس کو بند کر دیا گیا، نیشنل ایکشن پلان کی وجہ سے فرقہ ورانہ دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں کمی آئی،ملک بھر میں2016میں صرف34 فرقہ ورانہ دہشت گردی کے واقعات سامنے آئے،نیپ کے تحت ملک بھر میں64کالعدم تنظیموں پر پابندی ، 8309افراد کو فورتھ شیڈول اور2052مشتبہ

افراد کی نقل و حرکت محدود کی گئی،نفرت انگیز تقریز کرنے پر 2465 اور لاؤڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر 16824افراد کو گرفتار کیا گیا ،نیشنل ایکشن پلان کے تحت ملک بھر میں انسداد دہشت گردی فورس کے قیام کا عمل سوا 2سال گزرنے کے باوجود اسلام آباد،پنجاب ،سندھ اور آزاد جموں و کشمیر میں مکمل نہ کیا جا سکا، حوالہ ہنڈی رقوم کی منتقلی کی روک تھام کیلئے مجموعی طور پر931اور انٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت 283 414افراد کو گرفتار کیا گیا ۔دستاویزات کے مطابق ملک بھر میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت مدارس کی جیو میپنگ کا کام پنجاب اور سندھ میں مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ مدارس کی جیو میپنگ کا کام خیبر پختونخوا میں75فیصد،بلوچستان میں60فیصد اور فاٹا میں85فیصد مکمل کر لیا گیا ہے،دستاویزات کے مطابق نیپ کے تحت سندھ میں 2311مشتبہ مدارس کو بند کر دیا گیا ہے جبکہ پنجاب میں2،خیبر پختونخوا میں13اور بلوچستان میں ایک مشتبہ مدرسے کو بھی بند کیا گیا ہے۔دستاویزات کے مطابق نیشنل ایکشن پلان کی وجہ سے ملک بھر میں فرقہ ورانہ دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں کمی آئی ہے،ملک بھر میں2011میں فرقہ ورانہ دہشت گردی کے 70،2012میں 185،2013 میں127،2014میں176اور2015میں79فرقہ ورانہ دہشت گردی کے واقعات ہوئے مگر نیشنل ایکشن پلان کی وجہ سے ملک بھر میں2016میں صرف34 فرقہ

ورانہ دہشت گردی کے واقعات سامنے آئے۔دوسری جانب نیشنل ایکشن پلان کے تحت ملک بھر میں نفرت انگیز تقریز کرنے پر 1335مقدامات درج کئے گئے اور2465افراد کا گرفتار کیا گیا جبکہ نفرت انگیز مواد فروخت کرنے پر70دکانوں کو سیل کیا گیا اسی طرح لاؤڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر 16267مقدمات درج اور 16824افراد کو گرفتار کیا گیاجبکہ5141آلات کو قبضے میں لیا گیا۔دستاویزات کے مطابق نیشنل ایکشن پلان کے تحت 414دہشت گردوں کو پھانسی دی گئی جبکہ11فوجی عدالتیں قائم کی گئیں اور ان میں190کیسز کو بھیجا گیا،دوسری جانب ملک بھر میں نیپ کے تحت 1865دہشت گردوں کو مارا اور5611دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔دستاویزات کے مطابق نیشنل ایکشن پلان کے تحت ملک بھر میں64کالعدم تنظیموں پر پابندی لگائی گئی اور 3تنظیموں کی نگرانی پر رکھا گیا،انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت 8309افراد کو فورتھ شیڈول پر ڈالا گیا اور2052مشتبہ افراد کی نقل و حرکت محدود کی گئی۔دستاویزات کے مطابق نیشنل ایکشن پلان کے تحت کراچی آپریشن کی وجہ سے شہر میں90فیصد دہشت گردی کم ہو گئی اوٹارگٹ کلنگ

میں91فیصد،قتل کی وارداتوں میں62فیصداورچوری کی وارداتوں میں48فیصد کمی آئی جبکہ کراچی آپریشن میں ابتک 33ہزار378مختلف قسم کے ہتھیار برآمد کئے گئے۔دستاویزات کے مطابق نیشنل ایکشن پلان کے تحت دہشت گردوں کی مالی معاونت کئے حوالہ ہنڈی رقوم کی منتقلی کی روک تھام کیلئے مجموعی طور پر681مقدمات درج کر کے 931افراد کو گرفتار کیا گیا اور ان سے 885.384ملین روپے برآمد کئے گئے،رجسٹر مقدمات میں سے201 کی تحقیقات جاری ہیں جبکہ345مقدمات انڈر ٹرائل ہیں،رجسٹر مقدمات میں سے 102مقدمات میں ملزمان کو سزائیں ہو چکی ہیں۔اسی طر ح انٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت 283مقدمات رجسٹر کر کے 414افراد کو گرفتار کیا گیا ،136مقدمات کی تاحال تفتیش اور147مقدمات کا ٹرائل جاری ہے۔دوسری جانب نیشنل ایکشن پلان کے تحت وفاق ،چاروں صوبوں سمیت گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر میں انسداد دہشت گردی فورس کے قیام کی منظوری دی گئی ۔وفاق میں انسداد دہشت گردی فورس کیلئے1ہزار جوانوں کی منظوری دی گئی مگر ابھی تک صرف500جوان انسداد دہشت گردی فورس میں بھرتی کئے گئے

،اسی طرح پنجاب میں انسداد دہشت گردی فورس کیلئے1500جوانوں کی منظوری دی گئی مگر تاحال صرف1182جوان بھرتی کئے گئے ،سندھ میں ایک ہزار جوانوں میں سے728،آزاد جموں و کشمیر میں500میں سے260جوان بھرتی کئے جا سکے ۔بلوچستان اور سندھ میں انسداد دہشت گردی فورس کی منظوری دی گئی تعداد کے تحت جوانوں کی بھرتی کا کام مکمل کر لیا گیا ہے

موضوعات:



کالم



غرناطہ میں کرسمس


ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…