ہفتہ‬‮ ، 25 جولائی‬‮ 2026 

آرمی چیف سے ملاقات،جنرل قمر جاوید باجوہ نے پشاور زلمی کے کھلاڑیوں کو حیران کردیا

datetime 11  مارچ‬‮  2017 |

راولپنڈی(آئی این پی)کھلاڑی آرمی چیف کی کرکٹ کے بارے میں دلچسپی اور ریکارڑکی معلومات پر حیران رہ گئے ۔ کھلاڑیوں نے آرمی چیف کا کرکٹ کے بارے میں مشوروں پر شکریہ ادا کیا ۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پشاور زلمی کو پی ایس ایل جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کھیلوں کے لئے پر امن ملک ہے ، پی ایس ایل کی انتظامیہ پاکستان میں کرکٹ کی واپسی پر تعریف کے قابل ہے،

کرکٹ پاکستان میں سب سے زیادہ پسند کیا جانے والا کھیل ہے،کرکٹ کا کھیل قوم کو متحد کرنے کا ذریعہ ہے، تمام کھلاڑی پاکستان کا نام روشن کرنے میں کردار ادا کریں۔ ہفتہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پی ایس ایل کی فاتح ٹیم پشاور زلمی نے ملاقات کی ۔ آرمی چیف نے پشاور زلمی کو پی ایس ایل جیتنے پر مبارکباد دی اور غیر ملکی کھلاڑیوں کو پاکستا ن آمد کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کھیلوں کے لئے پر امن ملک ہے ، پی ایس ایل کی انتظامیہ پاکستان میں کرکت کی واپسی پر تعریف کے قابل ہے ۔ کرکٹ پاکستان میں سب سے زیادہ پسند کیا جانے والا کھیل ہے ۔انہوں نے کہا کہ کرکٹ کا کھیل قوم کو متحد کرنے کا ذریعہ ہے، تمام کھلاڑی پاکستان کا نام روشن کرنے میں کردار ادا کریں ۔پشاور زلمی کے کھلاڑیوں اور انتظامیہ نے آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔ آرمی چیف کی کرکٹ سے دلچسپی پر پشاور زلمی کے کھلاڑیوں نے خوشی کا اظہار کیا ۔کھلاڑی آرمی چیف کی کرکٹ کے بارے میں دلچسپی اور ریکارڑکی معلومات پر حیران رہ گئے ۔ کھلاڑیوں نے آرمی چیف کا کرکٹ کے بارے میں مشوروں پر شکریہ ادا کیا ۔ کھلاڑیوں نے یقین دہانی کرائی کہ وہ پاکستان کے سپاہی ہیں ۔کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ قومی ہم آہنگی اور امن کے فروغ کیلئے پاک فوج کے ساتھ ہیں ۔ پاکستان میں امن اور استحکام کیلئے پاک فوج کی قربانیاں لائق تحسین ہیں ، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس پی آر نے پشاور زلمی کے کھلاڑیوں کے ساتھ گروپ فوٹو بھی بنوایا۔ آرمی چیف نے پشاور زلمی کی ٹیم اور انتظامیہ کو میچ جتنے پر سرٹیفیکیٹس بھی د یئے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



2076ء


آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…