ہفتہ‬‮ ، 25 جولائی‬‮ 2026 

آج اور کل کہاں کہاں شدید بارش اور برفباری ہو رہی ہے؟محکمہ موسمیات نے شہریوں کو خبردار کر دیا

datetime 10  مارچ‬‮  2017 |

اسلام آباد /لاہور /پشاور (آئی این پی )اسلام آباد سمیت پنجاب اور خیبر پختونخوا میں بارش اور ژالہ باری سے سردی ایک بار پھر لوٹ آئی ،محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر،گلگت بلتستان،بالائی پنجاب، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، ساہیوال ڈویژن اور اسلام آباد میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ مری ، گلگت اور سکردو میں ہونے والی برفباری کی وجہ سے سیاحوں

نے ان علاقوں کا رخ کرلیا ، مری ، گلیات اور سکردو میں بھی برفباری نے وادیوں کا حسن دوبالا کر دیا ، سیاحوں کی آمد پھر شروع ہوگئی۔ پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش کے بعد موسم بہار میں سردی لوٹ آئی۔ لاہور کے مختلف علاقوں میں بھی صبح کہیں کن من کن من کہیں ہلکی پھوار پڑی۔ ہولے ہولے چلنے والی ٹھنڈی ہوا سے گزشتہ رات درجہ حرات گیارہ تک جا پہنچا۔ ادھر پہاڑوں پر برفباری کے بعد وادیوں کا حسن مزید نکھر گیا۔ محکمہ موسمیات نے کہا کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر،گلگت بلتستان،بالائی پنجاب، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، ساہیوال ڈویژن اور اسلام آباد میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر،گلگت بلتستان،بالائی پنجاب میں راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا ڈویژن اور اسلام آباد میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔ بالائی خیبر پختونخوا میں مالاکنڈ،ہزارہ، پشاور،مردان ڈویژن اور بالائی فاٹا میں بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔ اس دوران بالائی پنجاب،ہزارہ ڈویژن اور کشمیر میں بعض مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔ سندھ اور بلوچستان میں سرد اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



2076ء


آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…