جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک کو تبدیل کرنے کا فیصلہ۔۔سینئر سیاستدان کا اہم انکشاف

datetime 9  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن )صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خان نے دعویٰ کیا ہے کہ کے پی کے کی حکومت وقت سے پہلے ہی زمین بوس ہو جائے گی اور مجھے لگتا ہے کہ تیلی پہلوان (پرویز خٹک )بھی عنقریب تبدیل ہو رہے ہیں جس کا اشارہ عمران خان نے خود اپنے بیان میں دیا ہے۔ پنجاب اسمبلی کی سیڑھیوں پر اپوزیشن احتجاج کو عوامی مینڈیٹ کی توہین قرار دیتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن سیڑھیوں و سٹرکوں پر احتجاج کا شوق پورا کرلے

جب چیمبر میں آئے گی تو انہیں منانے کیلئے سپیکر کسی کو ضرور بھیج دیں گے۔ پنجاب اسمبلی کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے پاس احتجاج کیلئے کوبھی ایشو نہیں ہے حکومت پر تنقید کیلئے کو بھی مواد نہ ہونے کی وجہ سے اجلاس سے راہ فرار اختیار کئے ہوئے ہے۔ یہ عوامی مینڈیٹ کی توہین ہے کیونکہ عوام نے انہیں مثبت اپوزیشن کرنے کا مینڈیٹ دیا ہے۔ اپوزیشن کو اگر احتجاج اور بائیکاٹ کاہی شوق ہے تو اسمبلی میں حاضری کیو ںلگاتے ہیں اور پھر ٹی اے ڈی اے وصول کیوں کرتے ہیں۔ پنجاب میں پختونوں کے خلاف پراپیگنڈہ مہم کا مقصد کے پی کے حکومت میں کرپشن اور بیڈ گورننس پر پردہ ڈالنا ہے۔ پی ٹی آئی کے بڑے رہنماؤں نے مائنز اور جنگلات میں لوٹ مار مچا رکھی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کو بھی سیاست کا ’’ ریلو کٹا‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پھٹیچر اور ریلوکٹے کے الفاظ اگر برے نہیں تو پھر کے پی کے کی کابینہ اور عمران خان کو بھی سیاست کے پھٹیچر اور ریلو کٹے قرار دیا جائے تو انہیں برا نہیں منانا چاہئے۔ تیلی پہلوان پنجاب میں پختونوں کو بڑھانے لاہور آئے تھے مگر ناکام ہوکر واپس لوٹ گئے ہیں کیونکہ پنجاب اور کے پی کے عوام میں برادرانہ اور پیار محبت کا گہرا رشتہ ہے اور یہ رشتہ قائم ودائم رہے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…