چمن ( آئی این پی)2 دن کھلنے رہنے کے بعد پاک افغان بارڈر پر ’’باب دوستی‘‘ دوبارہ غیر معینہ مدت کیلئے بند کر دیا گیا۔ دوسرے روز باب دوستی سے 10 ہزار 682 افغان باشندے پاکستان سے افغانستان جبکہ 2 ہزار 621 پاکستانی باشندے پاکستان میں داخل ہوئے۔ بدھ کو ایف سی حکام کے مطابق چمن میں پاک افغان بارڈر پر باب دوستی 2 روز کھلا رہنے کے بعد د وبارہ غیر معینہ مدت کیلئے بند کر دیا گیا۔ حکام کے مطابق دوسرے
روز 10 ہزار 682 افغان باشندے افغانستان گئے۔ افغان باشندوں کو دستاویزات دکھانے پر جانے دیا گیا۔ حکام کے مطابق دوسرے روز 2621 پاکستانی باشندے پاکستان میں داخل ہوئے جبکہ افغانستان میں ا بھی بھی بڑی تعداد میں پاکستانی پھنسے ہوئے ہیں۔ پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو افغان حکام پاکستان میں داخل نہیں ہونے دے رہے۔ ایف سی حکام کے مطابق افغان فورسز کی جانب سے پاکستانیوں پر تشدد کی شکایات بھی سامنے آئی ہیں۔