ہفتہ‬‮ ، 25 جولائی‬‮ 2026 

پاکستان’’ پارلیمنٹ مونومنٹ وال، ،تیار،کس مقصد کیلئے استعمال کیاجائیگا؟تفصیلات سامنے آگئیں

datetime 7  مارچ‬‮  2017 |

اسلام آباد (آئی این پی )ہاؤس آف فیڈریشن (سینیٹ) کے زیرانتظام (کل ) جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس میں ’’ پارلیمنٹ مونومنٹ وال، ،کا افتتاح کیا جائے گا۔ چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی اور سپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق مل کر پارلیمنٹ میں اس یاد گار کا افتتاح کریں گے ،ہنگامی بنیادوں پر یادگارکی تعمیر کو آج مکمل کرلیاجائے گا ،یادگار کے ساتھ سلامی کے چبوترے‘‘ کا بھی افتتاح ہوگا،

سینیٹ کے 6سیکیورٹی اسٹنٹس پر مشتمل سلامتی کے دستہ نے تربیت مکمل کرلی ہے، اس دستے کو پارلیمنٹ ہاؤس میں خصوصی حیثیت حاصل ہوگی ،سلامتی کا یہ چبوترہ ایک وسیع خوبصورت فوارہ کے ساتھ منسلک ہے۔اس خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ہاؤس آف فیڈریشن (سینیٹ)کے زیرانتطام ،، ’’ پارلیمنٹ مونومنٹ وال،، کے افتتاح کے انتظامات شروع کر دیئے گئے ہیں سلامی کا دستہ‘‘ تیار کرلیا گیا ہے۔چیئرمین سینیٹ نے خصوصی اقدام کرتے ہوئے پارلیمنٹ ہاؤس کے وسیع سبزہ زار میں یہ یادگار سلامی چبوترہ اور فوارہ تعمیر کروایاخوبصورت فوارا انتہائی وسیع بنایا گیا ہے،تعمیر و مرمت کا کام مکمل تقریباًکرلیا گیا ہے،چیئرمین سینیٹ میاں رضاربانی سپیکرقومی اسمبلی سردارایازصادق اور دیگر مہمانوں کے ہمراہ ’’ پارلیمینٹ منومنٹ وال،، کا افتتاح کریں گے، چبوترے پر پہلی سلامیچیئرمین سینیٹ اورسپیکر کو دی جائے گی،تقریب کل پارلیمنٹ ہاؤس کے وسیع سبزہ زار میں ہوگی۔ذرائع کے مطابق مستقبل میں سینیٹ کے دورہ کیلئے آنے والی اہم شخصیات اور اعلیٰ سطح کے غیرملکی پارلیمانی وفود بالخصوص باہر سے آنے والے مختلف ایوانوں کے سربراہان کو یہاں باقاعدہ طور پر سلامی پیش کی جائے گی،پارلیمنٹ ہاؤس کے اس مقام پر یوم آزادی،23مارچ،یوم پاکستان و دیگر قومی تہوار کے موقع پر بھی تقریبات ہوسکیں گی،

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



2076ء


آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…