جمعرات‬‮ ، 12 فروری‬‮ 2026 

پاکستان سپر لیگ کا فائنل،فرانسیسی سفیر نے دِل جیت لئے،دنیا کو کیا پیغام دیا؟آپ بھی جانیئے

datetime 7  مارچ‬‮  2017 |

اسلا م آباد(آئی این پی ) فرانس نے پاکستان کو پی ایس ایل کے فائنل میچ کے کامیاب انعقادپر مبارکباد دیتے ہوئے انٹرنیشنل کرکٹ کی پاکستان میں واپسی کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا اور پاکستانی عوا م کے حوصلے اور ثابت قدمی کو سر اہا ہے،پاکستان میں جمہوری اداروں کومزید مستحکم بنانے کے لیے فرانس کے تعاون کا یقین دلایا اور دہشت گردی کے خلاف مسلسل جدوجہد کوعوام کیلئے مثالی قراردیا گیا ۔

منگل کوان احساسات و جذبات کا اظہار فرانس کی طرف سے اس کی سفیر نے قومی اسمبلی کے سپیکر ایاز صادق سے ملاقات میں کی سپیکر نے کہا کہ پی ایس ایل کے لاہور میں فائنل کے انعقاد پر پوری قوم خوشیاں منا رہی ہے ۔سپیکر قومی اسمبلی نے واضح کیا کہ دہشت گردی ایک عالمی چیلنج ہے، اس کا کوئی مذہب نہیں اور دنیا کا کوئی ملک اس سے محفوظ نہیں اس ناسور کے خاتمے کے لیے عالمی سطح پر سپیکر نے مشترکہ لائحہ عمل اپنانے اور مشترکہ جدوجہد کی ضرورت پر زور دیا ، فر انس کی سفیرمارٹین ڈورانس نے پارلیمنٹ ہاؤس میں سپیکر سے ملاقات کی ۔فرانسیسی سفیر سے بات چیت کرتے ہوئے سپیکر نے مزیدکہا کہ پاکستان فرانس کے ساتھ اقتصادی وسماجی شعبوں میں تعاون کوفروغ دے کر باہمی تعلقات کو مزید مستحکم بنانا چاہتا ہے ۔انہوں نے سفیر کو دوطر فہ تجارتی تعلقات کو وسعت دینے کے لیے فرانس کی تاجر برادری کو پاکستان میں سر مایہ کاری کے لیے متحرک کرنے میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے کہا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی مصنوعات کی یورپی منڈیوں تک رسائی میں فرانس کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے ۔انہو ں نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنے کے لیے دونوں ممالک کے پارلیمانی وفود کے تبادلوں کی ضرورت پر زور دیا ۔فر انس کی سفیرنے باہمی تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے سپیکر

سر دار ایاز صادق کی تجویز سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ فرانس بھی پاکستان کے ساتھ پارلیمانی اور عوامی سطح پر تعلقات کوفروغ دینے کے لیے پر عزم ہے ۔انہوں نے پاکستان میں جمہوری اداروں کومزید مستحکم بنانے کے لیے فرانس کے تعاون کا یقین دلایا ۔انہوں نے لاہور میں پاکستان سپر لیگ کے فائنل میچ پی ایس ایل کے انعقاد کو سر اہتے ہوئے انٹرنیشنل کرکٹ کی پاکستان میں واپسی کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

دہشت گردی کے خلاف پاکستان کا فرنٹ لائن اسٹیٹ ہونے کا حوالہ دیتے ہوئے فرانس کی سفیرنے پاکستانی عوا م کے حوصلے اور ثابت قدمی کو سر اہا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف مسلسل جدوجہد فرانس کے عوام کے لیے ایک مثال ہے جنہیں حال ہی میں اپنی سر زمین پر دہشت گردی کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔ سپیکر ایاز صادق نے کہا کہ پی ایس ایل کے فائنل کا لاہور میں انعقاد مشکل فیصلہ تھا تا ہم نفرت اور دہشت

گردی پھیلانے والی قوتوں کو شکست دینے کے لیے یہ فیصلہ پاکستان کی عوام ،سیکورٹی فورسز اور سیاسی قیادت کا مشترکہ فیصلہ تھا ۔انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کے لاہور میں فائنل کے انعقاد پر پوری قوم خوشیاں منا رہی ہے اور اس کا پاکستان میں انعقاد حکومت پاکستان کا دہشت گردی کے خلاف غیر متزلزل عزم کا اظہار ہے ۔



کالم



شوگر کے مریضوں کے لیے


گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…