منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

فاٹاقبائل نے 3 مارچ کو ہر سال یوم آزادی منانے کا اعلان کردیا

datetime 6  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی )قبائل نے فا ٹا کوخیبرپختونخوا میں ضم کرنے کے دن تین مارچ کو ہر سال یوم آزادی منانے کا اعلان کردیا ، یہ اعلان پیرکو قومی اسمبلی میں فاٹا کے پارلیمانی لیڈرشاہ جی گل آفریدی نے ایوان کی کاروائی کے دوران کیا نکتہ اعتراض پرفاٹا کے پارلیمانی لیڈرنے کہا کہ تین مارچ2017 کو فا ٹا کو خیبرپختونخوا میں ضم کرنے کے بارے میں کابینہ کا فیصلہ آنے پر قبائلی علاقوں خوشی کی لہر دوڑ گئی، فاٹا

میں حکومتی اعلان پر جش کا سماں ہے وزیراعظم  کے مشکور ہیں۔فاٹا اور پارلیمینٹ میں وزیراعظم کا بھر پور استقبال کیا جائے گا۔ شاہ گل آفریدی نے حکومت کو قبائل کی طرف سے پاک افغان تعلقات میں بہتری کے لئے بھی خدمات پیش کی۔ حکومت افغان حکومت کے ساتھ ایک دوسرے کے مطلوب افراد کو حوالے کرنے کا معاہدہ طے کرے ۔ افغانستان اور پاکستان دونوں کو مطلوب دہشتگردوں کو حوالے کرنے کے پابند ہونا چاہیے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…