اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) منچھرجھیل میں آلودہ پانی کی آمیزش سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ برہم، ذمہ دار افسران کو فارغ کر کے جائیں گے، جسٹس امیر ہانی۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں منچھرجھیل میں آلودہ پانی کی آمیزش سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت کے دورانججزکا احکامات پر عملدرآمد نہ ہونے پر شدید اظہار برہمی ججز کا کہنا تھا کہ ستمبر میں حکم دیا تھا کہ منچھر جھیل پرآراو پلانٹ لگائے جائیں،دوران سماعت جسٹس امیر ہانی مسلم نے ایڈوکیٹ جنرل سندھ سے استفسار کیا کہ قانون کی کتاب سےبتائیں آراوپلانٹس کی تنصیب کس کی ذمے داری ہے؟ جس پر ایڈوکیٹ جنرل سندھ نے بتایا کہ آراوپلانٹس کی تنصیب پبلک ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کی ذمے داری ہے۔جسٹس امیر ہانی مسلم نے کہا کہ کون سے بزنس آف رولز پڑھ رہے ہیں؟ جس پر ایڈوکیٹ جنرل نے جواب دیا کہ محکمہ آب پاشی کو آر او پلانٹس فراہم کردیے تھے،جس پرامیر ہانی نے کہا کہ نااہل افسران محکموں میں تعینات ہوں گے تو ایسا ہی ہوگاآج ہم سب کو فارغ کرکے جائیں گے۔