اتوار‬‮ ، 16 جون‬‮ 2024 

کر کٹ دیوانگی، ایک پاؤں پر کھڑا ہوکر پشاورزلمی کی جیت کیلئے دعائیں کرنے والے بزرگ 24گھنٹے بعد بے ہوش ،تشویشناک انکشاف

datetime 5  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خانیوال (آئی این پی ) ایک پاؤں پر کھڑا ہوکر پشاورزلمی کی جیت کیلئے تسبیح ہاتھ میں پڑ کر دعائیں کرنے والا بوڑھا شخص 24گھنٹے کے بعد گر کر بے ہوش ہوگیا ۔ریسکیو نے فوری طبی امداد دیکر ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردیا جہاں اس کا علاج جاری ہے ۔تفصیل کے مطابق پورے ملک کی طرح کرکٹ کا جنون خانیوال میں بھی سرچڑھ کر بولنے لگا ۔ پی ایس ایل کے آج ہونے والے فائنل میچ کیلئے اپنی پسندیدہ ٹیم کی جیت کیلئے ہر

شخص دعائیں کررہا ہے لیکن غلہ منڈی خانیوال کا 80 سالہ بوڑھا شخص محمداکرم پشاور زلمی کا ایسا دلدادہ نکلا کہ وہ پشاور زلمی کی جیت کیلئے پشاور زلمی کی شرٹ پہن کر سر پر ٹوپی اور ہاتھ میں تسبیح لیے ایک ٹانگ پر کھڑے ہوکر جیت کی دعائیں مانگنے لگا ۔بوڑھے شخص کا کہنا تھا کہ میں اس وقت تک ایک ٹانگ پر کھڑے ہوکر دعا مانگتا رہوں گا جب تک پشاور زلمی فائنل میچ جیت نہیں جاتی لیکن چوبیس گھنٹے گزرنے کے بعد بوڑھا شخص تسبیح کرتے کرتے گر کرے بے ہوش ہوگیا ریسکیو نے اسے فوری طبی امداد دے کر اسے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کیاشخص کا کہنا تھا کہ میں اس وقت تک ایک ٹانگ پر کھڑے ہوکر دعا مانگتا رہوں گا جب تک پشاور زلمی فائنل میچ جیت نہیں جاتی لیکن چوبیس گھنٹے گزرنے کے بعد بوڑھا شخص تسبیح کرتے کرتے گر کرے بے ہوش ہوگیا ریسکیو نے اسے فوری طبی امداد دے کر اسے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کیا  جہاں پر ڈاکٹروں نے اسے طبی امداد دی طبی امداد ملنے کے بعد آدھے گھنٹے کے بعد جب اسے ہوش آیا تو تب بھی اس کی زبان پر یہ تھا کہ یا اللہ پشاورزلمی کو جتا دے ۔آفریدی ساڈا شیر اے یہ کہنے کے بعد وہ پھر بے ہوش ہوگیا ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ اس کرکٹ کے دیوارنے کا بلڈپریشر بہت ہائی ہوگیا ہے ۔ بلڈ پریشر اس وقت اس کا 240 سے زیادہ ہے یہ بلڈ پریشر کھڑے ہونے اور کرکٹ کی ٹینشن کی وجہ سے زیادہ ہوا ہے اس کو ہم نے ہسپتال میں داخل کرلیا ہے اُمید ہے کہ یہ جلد صحت یاب ہوجائے گا۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…