لاہور(نیوزڈیسک) شیخ رشید چھاگئے،جوتاپڑنے کے بعدقذافی سٹیڈیم میں ایسا کام کردکھایا کہ کوئی سوچ بھی نہیں سکتاتھا، تفصیلات کے مطابق شیخ رشید نے اپنے وعدے کے مطابق پانچ سو روپے کے ٹکٹ پر عام عوام کے ساتھ میچ دیکھنے کا وعدہ بالاخر پورا کردیا، سٹیڈیم میں شائقین کرکٹ شیخ رشید کو اپنے درمیان دیکھ کر حیران رہ گئے
پاکستان کرکٹ بورڈ نے انہیں وی آئی پی بکس میں بیٹھ کر میچ دیکھنے کی پیشکش کی تھی جسے انہوں نے ٹھکرادیا اور میچ دیکھنے پانچ سو روپے کے ٹکٹ پر عام عوام کے ساتھ ہی میچ دیکھنا پسند کیا، پہلے یہ خیال کیاجارہاتھا کہ سٹیشن پرجوتے سے حملے کے بعد شیخ رشید اپنا فیصلہ تبدیل کردیںگے لیکن وہ اپنے وعدے پر قائم رہے۔