لندن(آئی این پی)برطانوی میڈیا نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کو حاصل ہونے والی کامیابیوں کااعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ2 برسوں میں پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات میں 3 گنا تک کمی آئی جبکہ کراچی کودنیاکاچھٹاخطرناک ترین شہرسمجھاجاتاتھا لیکن اب وہ 32 ویں نمبر پر ہے۔برطانوی اخبار کا کہنا ہے کہ دو برسوں میں پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات میں 3 گنا تک کمی آئی
جبکہ کراچی کودنیاکاچھٹاخطرناک ترین شہرسمجھاجاتاتھا لیکن اب وہ 32 ویں نمبر پر ہے۔برطانوی اخبار کے مطابق پاک فوج نے شمالی وزیرستان سے دہشت گردوں کا مکمل صفایا کیااور وہاں سے فرار دہشتگرد اب افغانستان میں منظم ہورہے ہیں۔افغانستان سے دہشتگرد پاکستانی سرحدی علاقوں میں حملے کررہے ہیں جبکہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کواربوں پاونڈزکانقصان بھی ہوا۔