منگل‬‮ ، 25 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

پشتونوں کیخلاف کارروائی پر سینئر سیاستدان کی انٹری ، حکومت سے جواب طلب کر لیا

datetime 4  مارچ‬‮  2017 |
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی ) چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے فاٹا‘ خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں شہریوں کے قومی شناختی کارڈ بلاک کرنے اور پنجاب میں پشتون برادری کے خلاف کارروائی پر پیر کو حکومت سے جواب طلب کرلیا ہے جب کہ پاکستان سپر لیگ میں کرپشن سکینڈل کے اسباب و نتائج کو زیر بحث لانے کی تحریک التوا ء کو خلاف ضابطہ قرار دے کر مستردکردیا ،پنجاب میں پشتون برادری کے خلاف سیکورٹی

 

اداروں کی کارروائی کو زیر بحث لانے کی تحریک التواء کو بھی بحث کے لئے منظور نہیں کیا گیا، اپوزیشن لیڈر چوہدری اعتزازاحسن نے واضح کیا ہے کہ یہ انتہائی اہم معاملہ ہے، کسی برادری کو نشانہ بنانے کی سازش کو ناکام بنانا ہوگا ، چیئرمین سینیٹ نے معاملے کوصوبائی قراردے دیا ۔جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران سینیٹر میاں محمد عتیق شیخ کی جانب سے تحریک التواء پیش کی ۔پاکستان کرکٹ میں پی سی ایل کے خصوصی حوالے سے کرپشن سکینڈل کے اسباب کو زیربحث لایا جائے ۔چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے کہا کہ اس معاملے کی پہلے ہی تحقیقات ہو رہی ہیں‘ اس کی رپورٹ کا انتظار کیا جائے ‘ اس تحریک التواء کی اجازت نہیں دی گئی۔ پنجاب میں دہشتگردوں کے خلاف کریک ڈاؤن کی آڑمیں پشتون برادری کے خلاف حکومت پنجاب اور پنجاب پولیس کی طرف سے کی گئی کارروائی کو زیر بحث لانے کی تحریک التواء کی اجازت نہیں دی گئی تاہم اس معاملے پر ایوان میں حکومت کو وضاحت کرنے کی ہدایت کر دی گئی ۔ سینیٹر نثار محمد ‘ باز محمد خان‘ شاہی سید‘ الیاس احمد بلور‘ محمد داؤد خان اچکزئی‘ محمد عثمان خان کاکڑ اور سردار محمد اعظم خان موسیٰ خیل تحریک التواء کے محرکین میں شامل ہیں۔ چیئرمین سینٹ نے کہا کہ یہ صوبائی معاملہ ہے اور اسے پیر کو عوامی اہمیت کے معاملہ کے طور پر اٹھایا جائے۔ حکومت جواب دینے کی پابند ہوگی ۔ انہوں نے

 

اس تحریک التواء کو خلاف ضابطہ قراردیا ہے۔ عثمان خان کاکڑ نے کہا کہ یہ معاملہ اہم ہے ، اعتزاز احسن نے بھی کہا کہ اس معاملے کو سنجیدہ لیا جائے ۔یہ ایک سازش ہے اور اس کو ناکام بنانا ہے۔قائدایوان سینیٹر راجہ ظفر الحق نے کہا کہ ایسا کوئی معاملہ جس میں امتیاز و تفریق کا احتمال ہو اس سے گریز کرنا چاہیے۔ دہشتگردی کی حالیہ لہر کی بناء پر عوام کو درپیش خطرے اور ریاست کی جانب سے اس کے سدباب کے لئے

 

اقدامات کو زیر بحث لائے جانے کی تحریک التواء محرک سینیٹر سید طاہر حسین مشہدی کی عدم حاضری کی وجہ سے موخر کردی گئی۔چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ فاٹا‘ خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں شہریوں کے قومی شناختی کارڈ بلاک کئے جانے کے حوالے سے توجہ دلاؤ نوٹس اور پنجاب میں پشتون برادری کے خلاف کارروائی کی تحریک التواء پر پیر کو بات ہوگی ۔ کئی شہروں میں قومی شناختی کارڈ بلاک

 

کرنے کے خلاف پیپلز پارٹی اور اے این پی کے اراکین نے مشترکہ طور پر توجہ مبزول کروانے کو نوٹس پیش کیا بعد ازاں ایوان میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے گریڈ 20 اور 21 کے افسران کی اندرون اور بیرون ملک تعیناتی کے حوالے سے نشاندار سوالات سے متعلق قائمہ کمیٹی کی رپورٹ ایوان بالا میں پیش کردی گئی۔ جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس میں سینیٹر نجمہ حمید نے یہ رپورٹ ایوان میں پیش کی۔خصوصی کمیٹی برائے

 

کمزور طبقات کی تیسری عبوری رپورٹ ایوان بالا میں پیش کردی گئی۔ جمعہ کو سینیٹر ستارہ ایاز نے یہ رپورٹ ایوان میں پیش کی۔اع

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)


ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…