پیر‬‮ ، 01 جون‬‮ 2026 

وزیرداخلہ کی ہدایت پرایف آئی اے میں بڑے پیمانے پرتبادلے،پراسرارکال پراہم افسرکاتبادلہ روک دیاگیا

datetime 3  مارچ‬‮  2017 |

اسلام آباد(آن لائن)وزیرداخلہ کی ہدایت پرایف آئی اے میں بڑے پیمانے پرتبادلے کردیئے گئے ،گریڈ20میں اضافی چارج دیکرایف آئی اے میں بطورڈائریکٹرکام کرنے والے مظہرکاکاخیل کاتبادلہ صرف آدھے گھنٹے بعدپراسرارطاقت کے فون پرروک دیاگیا۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ایک ہی دن میں دونوٹیفکیشن ایک ہی شخص بارے جاری کرکے نئی روایت کوجنم دیدیا،مظہرکاکاخیل اسلحہ سمگلنگ کیس میں نیب سے پلی بارگین بھی کرچکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی ہدایت پر وفاقی تحقیقاتی ادارے میں بڑے پیمانے پر تقرریاں و تبادلوں کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا،ایڈیشنل ڈائریکٹر انٹرپول یاسین فاروق کو ایف آئی اے اکیڈمی،ڈپٹی ڈائریکٹر رانا نوید کو اے سی سی ڈیپارٹمنٹ ایف آئی اے اسلام آباد، اعجاز احمد خان کو ایف آئی اے ہیڈکوارٹر جبکہ احمد علی خان کو راولپنڈی اے ایچ ٹی سی ڈیپارٹمنٹ میں ٹرانسفر کرنے کے احکامات جاری کردئے گئے، ڈاکٹر مظہر کاکاخیل جو پولیس سروس آف پاکستان کے آفیسر ہیں اور ایف آئی اے کے داخلہ ڈویژن میں بیس گریڈ آفیسر کے طور پر کام کر رہے تھے ان کو فوری طور پر کام کرنے سے روک دیا گیا ہے اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کاحکم دیا گیا ہے۔لیکن صرف آدھے گھنٹے بعدقیصرخان خٹک سیکشن آفیسرکے دستخطوں سے ایک نیانوٹیفکیشن جاری کیاگیا،جس کے تحت مظہرکاکاخیل کوایف آئی اے میں ہی رہنے کی ہدایت کی گئی ،دلچسپ امریہ ہے کہ مظہرکاکاخیل ماضی میں خیبرپختونخواہ میں اسلحہ سمگلنگ کیس میں بھی ملوث رہ چکے ہیں اورنیب پلی بارگین کے ذریعے انہوںنے اپنی جان چھڑائی تھی ،ایف آئی اے میں بھی ان کے خلاف وزارت داخلہ کوکئی شکایات بھیجوائی گئیں لیکن گزشتہ روزان کاتبادلہ روک دیاگیاہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کین کون میں چار دن


کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…