پیر‬‮ ، 01 جون‬‮ 2026 

لاہورمیں سپر لیگ کے فائنل کے انعقادکے پیچھے کیاسازش ہے؟پرویزالٰہی نے سنگین الزام عائد کردیا

datetime 3  مارچ‬‮  2017 |

لاہور(آئی این پی) مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ اگر پنجاب حکومت اپنے دارالحکومت میں 6گھنٹے کا ایک کرکٹ میچ بھی نہیں کروا سکتی تو اس کی ذمہ داری کیا ہے؟ اسے اپنی نااہلی تسلیم کر کے مستعفی ہو جانا چاہئے، دنیا کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی حکومت نے ایک میچ کرانے کیلئے فوج سے جو مدد مانگی ہے اس میں بھی اس کی بدنیتی شامل ہے،

انہوں نے کہاکہ  حکومت کی حکمت عملی یہ ہے کہ پرامن میچ ہونے کی صورت میں اسے ن لیگ کا کارنامہ قرار دیا جائے اور خدانخواستہ کسی حادثہ کی صورت میں ذمہ داری فوج پر ڈال دی جائے۔ یہاں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا کے سوالات کے جواب میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ فوج پہلے ہی کئی محاذوں پر لڑ رہی ہے، پاکستان کی مشرقی و مغربی سرحدوں پر کشیدگی روز بروز بڑھ رہی ہے اور ملک کے اندر بھی دہشت گردوں کے خلاف آپریشن رد الفساد چل رہا ہے، ایسے حالات میں فوج کو کرکٹ میچوں کی سکیورٹی میں بھی الجھا دینا دہشت گردی کے خلاف اس کی جنگ میں خلل ڈالنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 9/11 کے باوجود ہمارے پانچ سالہ دور حکومت میں پنجاب میں انٹرنیشنل کرکٹ ہوتی رہی تھی، کوئی غیر ملکی کھلاڑی پاکستان میں آ کر کھیلنے سے خوفزدہ نہیں تھا، ہم نے تو لاہور میں انٹرنیشنل میراتھن ریس بھی کروا کے دکھا دی تھی جو اس کے بعد آج تک نہیں ہو سکی، وجہ یہ تھی کہ لا اینڈ آرڈر ہماری پہلی ترجیح تھی، ہم نے صوبہ کو وارڈنز اور پٹرولنگ پوسٹوں کا فول پروف سکیورٹی سسٹم دیا تھا جس میں عام اہلکاروں کو کمانڈو ٹریننگ اور جدید ترین اسلحہ مہیا کیا گیا تھا، شہبازشریف اپنے انتقامی جذبہ کے تحت میری مخالفت میں یہ سسٹم تباہ نہ کرتے اور یہ کمانڈوز اور ٹریفک وارڈن پہلے کی طرح اسلحہ سمیت لاہور میں تعینات ہوتے تو نہ سری لنکن ٹیم پر دہشت گرد حملہ کرنے میں کامیاب ہوتے

اور نہ پاکستان سے انٹرنیشنل کرکٹ کا خاتمہ ہوتا۔ پرویزالٰہی نے کہا کہ ایک میچ کیلئے پورے شہر کو یرغمال بنا کر پاکستان کیخلاف اس پروپیگنڈے کو تقویت دی جا رہی ہے کہ پاکستان دنیا کا خطرناک ترین ملک بن چکا ہے جو بجائے خود انتہائی تشویشناک بات ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کین کون میں چار دن


کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…