اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نیوز لیکس سکینڈل کے مرکزی کرداروں پرویز رشید اور مریم نواز نے غلطی تسلیم کرتے ہوئے معافی کی درخواست کر دی ہے۔ سینئر تجزیہ کار محسن جمیل بیگ کا نجی ٹی وی پروگرام میں انکشاف۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ کار محسن جمیل بیگ نے انکشاف کیا ہے
کہ نیوز لیکس سکینڈل کے دو مرکزی کرداروں پرویز رشید اور مریم صفدر نے غلطی تسلیم کرتے ہوئے معافی کی درخواست کی ہے جس پرفی الحال کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ محسن جمیل بیگ کا کہنا تھا کہ اہم حکومتی شخصیات کے درمیان کی گفتگو کو لیک بنا کر ملک کے اہم اخبار میں شائع کروانااور عسکری اداروں کے خلاف اس کو استعمال کرنا غلط ہے،ہندوستان کافی عرصہ سے تاک میں تھا کہ پاک فوج اور حکومت کے درمیان کسی تنازعہ کو ہوا دے اور اس سے فائدہ اٹھائے ۔سینئر تجزیہ کار نے بتایا کہ ابھی تک چوہدری نثار سمیت کسی حکومتی شخصیت تک نیوز لیکس سکینڈل کی رپورٹ نہیں پہنچی اس میں ایک ہفتہ یا دس دن لگ سکتے ہیں۔



















































