پیر‬‮ ، 01 جون‬‮ 2026 

میاں محمود الر شید نے مسلم لیگ ن کو شیطان کا ’’ سہولت کار‘‘ قرار دیدیا

datetime 3  مارچ‬‮  2017 |

لاہور (آئی این پی)پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمود الر شید نے مسلم لیگ ن کو شیطان کا ’’ سہولت کار‘‘ قرار دیدیا۔ وزیر قانون رانا ثنا ء اللہ کے بیان پر اپنے ردعمل میں اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ قوم کا پیسہ لوٹ کر بیرون ملک کمپنیاں بنانے والے اصل شیطان ہیں، پنجاب پبلک سیکرٹریٹ میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ غیر معروف غیر ملکی یا صرف اپنی کلب ٹیموں کے کھلاڑی ملا کر پی ایس ایل کا فائنل کروانے والے کس کو دھوکہ اور پیغام دے رہے ہیں؟

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ ہزاروں اہلکاروں اور کرفیو لگا کر فائنل کروانا حکومت کی جیت نہیں، حکومت صرف قوم کی پا نا مہ سے توجہ ہٹانے کیلئے اتنا بڑا رسک لے رہی ہے، حکومت اپنی شو باز یوں اور کرپشن پر ہمیشہ ہمیشہ کیلئے جانے والی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں میاں محمود الر شید نے کہا کہ پی ایس ایل کا بھی آڈٹ ہونا چاہئے، آئندہ اسمبلی اجلاس میں اس پر بات کریں گے، عمران خان کے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے میاں محمود الر شید نے کہا کہ کھیلوں کا فروغ تحریک انصاف کی پالیسی کا حصہ ہے، بیان کو میڈیا میں درست انداز میں پیش کیا گیا لیکن فہم و فراست سے عاری حکمرانوں نے اسے غلط رنگ دینے کی کوشش کی اب پوری قوم پی ایس ایل کے ساتھ ساتھ عمران خان کے بیان کو سپورٹ کر رہی ہے، میاں محمود الر شید نے کہا کہ پی ایس ایل کا بھی آڈٹ ہونا چاہئے، آئندہ اسمبلی اجلاس میں اس پر بات کریں گے، عمران خان کے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے میاں محمود الر شید نے کہا کہ کھیلوں کا فروغ تحریک انصاف کی پالیسی کا حصہ ہے، بیان کو میڈیا میں درست انداز میں پیش کیا گیا لیکن فہم و فراست سے عاری حکمرانوں نے اسے غلط رنگ دینے کی کوشش کی اب پوری قوم پی ایس ایل کے ساتھ ساتھ عمران خان کے بیان کو سپورٹ کر رہی ہے، انہوں نے کہا کہ اتنی سکیورٹی میں، ہسپتالوں میں ایمرجنسی لگا کر، شہر میں کرفیو لگا کر نا تو انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہو گئی نہ امن کا پیغام جائیگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کین کون میں چار دن


کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…