اتوار‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2026 

سپرلیگ کےفائنل کے خلاف ہونے والے پروپیگنڈے پرحکومت کاکراراجواب ،5مارچ کوتعطیل ہوگی یانہیں ؟اہم اعلان کردیاگیا

datetime 2  مارچ‬‮  2017 |

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)صوبائی وزیرقانون پنجاب راناثناء اللہ نے کہاہے کہ پی ایس ایل کے فائنل کے دن لاہورمیں زندگی معمول کے مطابق ہوگی،پنجاب میں دہشتگردوں کااب کوئی سہولتکارنہیں ہے،میڈیاکوچاہیے پاکستان کے وقارکے لیے میچ کے دوران منفی رپورٹنگ سے گریزکرے۔انہوں نے آج یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں آخری دہشتگردکے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔

پوری قوم دہشتگردی کیخلاف پرعزم ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل ایک قومی ایونٹ ہے،اس ایونٹ کے انعقادسے پوری قوم کوحوصلہ ملا۔ راناثناء اللہ نے میڈیاسے درخواست کی ہے کہ میڈیاکوچاہیے کہ پی ایس ایل کے موقع پرکسی بھی قسم کی منفی رپورٹنگ سے گریزکرے۔یہی پاکستان کے مفادہے۔ انہوں نے کہا کہ امن وامان کے حوالے سے منفی پروپیگنڈاہورہاہے۔ کچھ لوگ ذاتی مقاصد سے آگے کچھ نہیں سوچتے۔کرفیولگاکرمیچ کروانے کاپروپیگنڈاکرنے والے منفی سیاست کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسٹیڈیم کے اندرریسٹورانٹس کے علاوہ تمام دفاترزکھلے رہے گے۔جبکہ شائقین کی سہولت کیلئے پارکنگ سے اسٹیڈیم تک فری شٹل سروس چلائی جائیگی۔وزیرقانون پنجاب نے کہا کہ فائنل میچ کے روزمیٹروبس رات ایک بجے تک چلے گی۔تاکہ فائنل میچ کے بعد لوگ گھروں کومیٹروبس کے ذریعے جائیں گے۔جبکہ صوبائیصوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود نے کہاہے کہ پی ایس ایل فائنل کے موقع پر جمعہ اور ہفتہ کے روز تعلیمی ادارے بند رہیں گےکی وضاحت کرتے ہوئے کہاکہ جمعہ اور اور ہفتہ کے روز تمام تعلیمی ادارے اور دیگرسرکاری دفاتر  معمول کے مطابق کھلے ہیں گے۔صوبائی وزیرتعلیم نے مزیدکہاکہ میچ رات کے وقت شروع ہوگااورعوام کوشہربھرمیں بھرپورسکیورٹی فراہم کی جائے گی تواس میں کون سی پریشانی کی بات ہے کہ پی ایس ایل کے فائنل کے موقع پرعام تعطیل کااعلان کردیاجائے ۔انہوں نے کہاکہ سرکاری سکول اوردفاترمیں حاضری معمول کے مطابق ہوگی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



2076ء


آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…