منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

’’خیبرپختونخواحکومت پھربازی لے گئی ‘‘،جہیزپرپابندی عائد،اب شادی کتنے ہزار روپے میں ہوسکے گی ؟غریب والدین نے سکھ کاسانس لے لیا

datetime 2  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(آئی این پی )خیبرپختونخوااسمبلی میں جہیزپرپابندی اور شادی تقریبات سے متعلق بل پیش کردیاگیا۔بل کے متن کے مطابق جہیزپرمکمل پابندی ہوگی اور خواتین کو حق وراثت میں مکمل حصہ دیاجائیگا ،اسی طرح کوئی بھی شخص اپنی بیٹی کو دس ہزارروپے سے زائد کاتحفہ نہیں دے سکے گااسی طرح شادی بیاہ کامکمل خرچہ جس میں ولیمہ بھی شامل ہے پر75ہزارسے زائد خرچ نہیں ہونگے۔

شادی بیاہ کی تقریبات میں نکاح اوربارات کے موقع پرلڑکی والے صرف ایک کھاناپیش کرینگے بارات آنے پر لڑکی والے صرف چائے یامشروب پیش کرینگے ۔بل جماعت اسلامی کی رکن راشدہ رفعت اور تحریک انصاف کی مہرتاج روغانی نے پیش کیا بل کے مطابق کوئی بھی شادی بیاہ کی تقریبات دس بجے سے زائد تک جاری نہیں رہے گی جوکوئی ان قواعدوضوابط کی خلاف ورزی کریگا ان پر دولاکھ روپے جرمانہ اور تین ماہ قید یادونوں کی سزا سنائی جائے گی۔لڑکے کی جانب سے جہیزمانگنے پر لڑکے والوں کو دوماہ قید اور تین لاکھ جرمانہ کیاجائے گا ،ل کے مطابق کوئی بھی شادی بیاہ کی تقریبات دس بجے سے زائد تک جاری نہیں رہے گی جوکوئی ان قواعدوضوابط کی خلاف ورزی کریگا ان پر دولاکھ روپے جرمانہ اور تین ماہ قید یادونوں کی سزا سنائی جائے گی۔لڑکے کی جانب سے جہیزمانگنے پر لڑکے والوں کو دوماہ قید اور تین لاکھ جرمانہ کیاجائے گا ، خیبرپختونخوااسمبلی میں محکمہ صحت کی نرسز ،ڈاکٹرز،پیرامیڈیکس،سب انجینئراوردیگرعملے کی مستقلی کابل بھی متفقہ طور پر منظورہوا۔ بل پاکستان پیپلزپارٹی کے فخراعظم وزیرنے پیش کیاجس کے تحت محکمہ صحت کے تین ہزار281ملازمین مستقل ہوجائینگے اسکے علاوہ محکمہ آبپاشی کے ملازمین کی مستقلی کابل بھی ایوان میں متفقہ طور پرمنظورکرلیاگیا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…