بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

سپر لیگ فائنل تو قذافی سٹیڈ یم میں ہوگا لیکن پورے لاہور میں کیا ہوگا؟بڑا پروگرام بنالیاگیا،حیرت انگیزانکشاف

datetime 1  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی) صوبائی درالحکومت میں پی ایس ایل کے فائنل کی ٹکٹوں کیلئے لاہور میں کئی بنکوں کے باہر ’’احتجاجی دھر نہ ‘‘ بینکوں کی انتظامیہ کی طرف سے پولیس اور رینجرز کو طلب کرنا پڑا‘پنجاب بنک کی مین برانچ کے باہر پولیس اور شائقین کے در میان ہاتھا پائی ‘پی سی بی کو ٹکٹوں کی فروخت سے 14کروڑ 60لاکھ روپے آمدنی حاصل ہونے کی توقع ‘پولیس نے5شائقین کو مشکوک ہونے پر حراست میں لے لیا ‘

قذافی سٹیڈیم کے باہرسے بھی 1مشکوک نوجوان گر فتار‘حکومت کا پی ایس ایل فائنل دیکھنے کیلئے آنے والے کرکٹ دیوانوں کو قذافی سٹیڈیم لیجانے کیلئے خصوصی بس شٹل سروس چلانے اور پورے لاہور کو برقی قمقوں سے روشن کر نیکا فیصلہ ‘کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کیلئے سوئی ناردرن گیس کمپنی نے قذافی سٹیڈیم سے ملحقہ آبادیوں کی گیس بند ش کا نوٹیفکیشن جاری کردیا‘پاک افواج ‘رینجرز اور پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کر نیوالے اداروں کے ذمہ داروں کا قذافی سٹیڈیم کا دورہ انتظامات کو حتمی شکل دینے کا آغاز کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے امن وامان کا اجلاس ہوا، اجلاس میں پاکستان سپر لیگ فائنل کے سیکیورٹی ودیگر انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیااجلاس میں پی ایس ایل فائنل دیکھنے کیلئے آنے والے افراد کو قذافی سٹیڈیم تک لے جانے کیلئے خصوصی بس شٹل سروس چلانے اور پورے لاہور کو برقی قمقوں سے روشن کیا جائے گاجبکہ دوسر ی طرف قذافی سٹیڈیم سے ملحقہ آبادیوں کی گیس بند کرنیکا فیصلہ کرتے ہوئے سوئی گیس کمپنی بے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے نوٹیفکیشن کے مطابق 3 مارچ سے گیس کی فراہمی معطل کردی جائے گی جبکہ قذافی سٹیڈیم میں کمر شل صارفین کے کنکشن منقطع کردیئے جائیں گے گیس کی فراہمی 3 سے 6 مارچ کی صبح تک معطل رہے گی

ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کا اعلان ہوتے ہی تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے اور محض چند گھنٹوں میں ہی پورے اسٹیڈیم کی ٹکٹیں فروخت ہو گئیں‘ پی ایس ایل انتظامیہ نے عمران خان، فضل محمود، وسیم اکرم اور وقار یونس انکلوژرز کی ٹکٹ کی قیمت 12 ہزار روپے ، اے ایچ کاردار، رمیض راجہ، جاوید میاں داد اورعبدالقادر انکلوژرز کی ٹکٹ 8 ہزار جبکہ حنیف محمد، ماجد خان، ظہیر عباس، امتیاز احمد، سعید احمد، انضمام الحق اور نذر محمد انکلوژرزکے لیے ٹکٹ کی قیمت 4 ہزار روپے مقرر کی گئی ۔فروخت کے آغاز کے صرف چار گھنٹوں کے اندر اندر ہی تمام آن لائن ٹکٹس شائقین نے خرید لیے اور ویب سائٹ پرسولڈ آؤٹ بورڈ آویزاں کردیاہے چار ،آٹھ اور بارہ ہزار والی ٹکٹیں بینک کی برانچوں کے ذریعے بھی فروخت کی گئیں ۔جنرل انکلوژرز میں داخلے کے لئے ٹکٹ کی قیمت 500 روپے مقرر تھی جن کی منتخب بینک پنجاب بینک کی برانچوں سے ٹکٹوں کے حصول کے لئے شائقین صبح 7بجے ہی قطاریں بنا کر کھڑے ہو گئے ۔پی ایس ایل انتظامیہ کی طرف سے پنجاب بینک کی برانچ ایجرٹن روڈ ،بینک سکوائر ماڈل ٹاؤن ،مال ویوپلازہ بنک سکوائر،صدر بازار برانچ لاہور کینٹ ،کمرشل بلاک ڈی ایچ اے ،298اے نیو مسلم ٹاؤن،مین کیلوری برانچ ،2-Aگراؤنڈ فلور عمیر پلازہ ،کمرشل زون ،کریم بلاک علامہ اقبال ٹاؤن لاہور ،مین بلیوارڈ گلبرگ ،جوہر ٹاؤن برانچ ،308زیڈ بلاک ڈی ایچ اے ،والٹن روڈ لاہور کینٹ ،فیصل ٹاؤن ،جیل روڈ برانچ اور علی بلاک نیو گارڈن ٹاؤن لاہور شامل تھیں ۔

شائقین کرکٹ کی ایک بڑی تعداد 500 والی ٹکٹ کے حصول کے لئے آئی تھی جس کے لئے انہیں بینکوں کے باہر گھنٹوں انتظار کرنا پڑا ۔ تعداد بڑھنے کے بعد صبح سے قطاروں میں لگے شائقین کا صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا اور انہوں نے بینکوں کے گارڈز اور انتظامیہ سے تلخ کلامی بھی کی ۔ بینکوں کی انتظامیہ کے مطابق انہیں 500والی ٹکٹس انتہائی کم ملی ہیں ۔ شائقین کے مطابق ٹکٹوں کی فروخت شروع ہونے کے تھوڑی دیر بعد ہی 500والی ٹکٹیں ختم ہونے کا اعلان کر دیا گیا ۔اس کے باوجود شائقین برانچوں کے باہر جمع رہے جس کے باعث اکاؤنٹ ہولڈرز کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔

گلبر گ مین بلیوارڈ ، ماڈل ٹاؤن ، ایجر ٹن روڈ کی برانچوں میں ٹکٹیں ختم ہونے پر انتظامیہ کو مرکزی دروازے بند کرنا پڑگئے جس کے باعث شائقین کرکٹ مشتعل ہو کر بینکوں کے جنگلوں کو پیٹتے رہے ۔ گلبرگ میں مشتعل شائقین کرکٹ نے مین بلیوارڈ کو بند کر کے پی سی بی اور پی ایس ایل انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی ۔ ہزاروں کی تعداد میں جمع ہونے کے باعث دھکم پیل سے شدید بد نظمی دیکھنے میں آئی جس کے بعد بینکوں کی انتظامیہ کی طرف سے پولیس اور رینجرز کو طلب کرنا پڑا تاہم اس کے باوجود شائقین کرکٹ مشتعل رہے ۔ ماڈل ٹاؤن میں بھی 500والی ٹکٹیں ختم ہونے کے اعلان پر شائقین کرکٹ مشتعل ہو گئے اور پی سی بی اور پی ایس ایل انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…