لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی میں پاکستان سپرلیگ کافائنل رکوانے کےلئے قرارداد جمع کرائی تھی کہ سکیورٹی خدشات کے باعث پی ایس ایل کافائنل لاہورمیں منعقد کرانے کافیصلہ تبدیل
کیاجائے ۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق اب تحریک انصاف نے جمع کرائی گئی قرارداد واپس لے لی ہے اورساتھ ہی موقف اپنایاہے کہ اس قرارداد کی منظوری پارٹی سے نہیں لی گئی تھی اس لئے واپس لی گئی ہے ۔