ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

عمران خان نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کر دیا، وجہ بھی سامنے آگئی

datetime 28  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)میرے لندن فلیٹ سے متعلق میری کہی کوئی بھی بات جھوٹ ثابت ہو گئی تو میں استعفیٰ دے کر سیاست چھوڑ دوں گا، تیسری شادی کا کوئی ارادہ نہیں،نیشنل ایکشن پلان پر صحیح معنوں میں عملدرآمد نہیں ہوا، نواز شریف کی توجہ صرف کاروبار پر ہے ۔ بھارت پاکستان کو تباہ کرنا چاہتا ہے جبکہ ہمارے حکمران بھارت سے

دوستی نبھا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے لندن فلیٹ بارے کوئی جھوٹ نہیں بولا اگر جھوٹ ثابت ہو جائے تو میں استعفیٰ دے کر سیاست چھوڑ دوں گا جبکہ نواز شریف نے پارلیمنـٹ میں جھوٹ بولا اور عدالت میں مسلسل پانامہ کیس کی سماعت کے دوران ان کے موقف اور بیانات میں تبدیلی آتی رہی۔ اپنی شادی سے متعلق سوال پوچھے جانے پر ان کا کہنا تھا کہ فی الحال شادی کا کوئی ارادہ نہیں پاکستان بدلنے کیلئے تمام تر توجہ پانامہ کیس پر ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پانامہ کیس کا جو بھی فیصلہ آئےمگر اس کے بعدچور چوری کرنے سے پہلے ضرور سوچیں گے۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ جو شخص شریف خاندان کی خدمت کرتا ہے وہ اسے اوپر لے جاتے ہیں، ان کی توجہ صرف اپنے کاروبار پر مرکوز ہے جب کہ پاکستان کے ادارے تباہی سے ہمکنار ہو رہے ہیں۔بھارتی وزیراعظم کی پاکستان دشمنی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں مگر ہمارے وزیراعظم ہندوستان سے دوستی کرنا چاہتے ہیں ، مودی خطے میں اجارہ دارانہ سوچ رکھتے ہیں ۔

ملک میں دہشتگردی کے حوالے سے عمران خان نے حکومتی پالیسیوں کو ناقص قرار دیتے ہوئے کہا حکومت نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد نہیں کروا سکی، قاضی فائز عیسیٰ رپورٹ نے تمام حقائق سامنے رکھ دئیے ہیں۔ دہشگرد ختم نہیں ہوئے بلکہ منتشر ہوئے ہیں ۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں فوج کا کردار محدود ہے اصل کام سول ایڈمنسٹریشن نے سیاسی تعاون سے کرنا تھاجس کا سنہری موقع حکومت نے کھو دیا ہے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…