راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) دہشت گردی اور شدت پسندانہ کارروائیوں کو روکنے کیلئے جاری ’’آپریشن رد الفساد‘‘ میں تیزی آ گئی۔ تفصیلات کے مطابق پاک فوج، رینجرز اور پولیس نے موٹر وے ایم ون اور ایم ٹو پر مشترکہ چیک پوسٹیں قائم کر لی ہیں۔ اسلام آباد پشاور موٹروے پر پاک فوج، رینجرز اور پولیس کی مشترکہ چوکیاں قائم، چوکیوں کا قیام آپریشن ردالفساد کا حصہ ہے،
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق موٹروے ون اور ٹو پر پاک فوج، رینجرز اور پولیس نے مشترکہ چیک پوسٹیں قائم کر لی ہیں جن کا مقصد سیکورٹی کو بہتر بنانا ہے، موٹروے ایم ون اور ایم ٹو پر سیکورٹی اور سرویلنس بڑھا دی گئی ہے، چیک پوسٹوں کا قیام آپریشن ردالفساد کا حصہ ہے۔