اسلام آباد (این این آئی) ملک بھر میں چھٹی قومی مردم و خانہ شماری آئندہ ماہ 15مارچ سے شروع ہوگی جس کو 25مئی 2017ء تک مکمل کر لیا جائیگا۔ سرکاری ریڈیو کے مطابق مردم و خانہ شماری کے عمل کے دوران ایک حکومتی اہلکار اور آرمی کے ایک جوان پر مشتمل ٹیمیں پورے ملک میں گھر گھر جا کر اعدادوشمار اکٹھے کرینگی
اس سلسلے میں عوام کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ خاندان کے سربراہ کا شناختی کارڈ اپنے پاس رکھیں اور اپنے قومی فرض کی ادائیگی کے تحت مردم و خانہ شماری کے عملہ کو درست معلومات فراہم کریں۔مرد شماری سے پالیسی سازی کے عمل ، روز مرہ کی ضروریات ، بنیادی سطح پر موثر منصوبہ بندی ، ترقیاتی فنڈز کے اجرا اور گورننس کی صورتحال کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔