اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاک فوج نے آپریشن رد الفساد کی کامیابی کیلئے موٹر وے پر چیک پوسٹیں قائم کردیں۔پولیس اور رینجرز بھی مشترکہ طور پر سیکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق آپریشن رد الفساد کے تحت
موٹر وے ایم ون اور ٹو پر پاک فوج نے رینجرز اور پولیس کے ساتھ مشترکہ چیک پوسٹیں قائم کردیں ہیں ۔ترجمان نے کہاہے کہ مشترکہ چیک پوسٹوں کا مقصد سیکیورٹی اور نگرانی کو بہتر بنانا ہےاور مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع دینے کیلئے سرکاری رابطہ نمبرز بھی جاری کر دیئے گئے۔