بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

بیٹیوں کی مخالفت،سعید غنی کا کرارہ جواب،آصف زرداری نے عرفان مروت کے معاملے پرحتمی فیصلہ سنادیا

datetime 26  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آئی این پی) سابق صدر آصف زرداری نے اپنی بیٹیوں کے سامنے ہتھیار ڈال دےئے‘ عرفان اللہ مروت کے معاملے میں مزید پیش رفت نہ کرنے کا فیصلہ۔ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف زرداری نے اپنے بیٹیوں کا موقف مان لیا ہے اور عرفان اللہ مروت کے معاملے میں مزید پیش رفت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ عرفان اللہ مروت نے کہا ہے آصف زرداری کے بچوں کو گمراہ کیا گیا ہے اور پیپلزپارٹی کا ایک سینیٹر میرے خلاف سازشیں کر رہا ہے بے نظیر بھٹو شہید کی لڑکیاں میری بیٹیاں ہیں اگر میرے خلاف کوئی کیس ہے تو سامنا لایا جائے میں علاج کیلئے بیرون ملک آیا ہوں

پیپلزپارٹی میں شامل نہیں ہو ا بلکہ ساتھ چلنے کی بات کی ہے جو لوگ میرے خلاف باتیں کر رہے ہیں وہ آصف علی زرداری کی اتھارٹی کو چیلنج کر رہے ہیں جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف زرداری نے پارٹی رہنما ؤں کو مزید بیان بازی سے بھی روک دیا ہے جبکہ دوسری جانب سینیٹر سعید غنی نے کہا ہے کہ عرفان اللہ مروت کا الزام مضحکہ خیزہے پارٹی میں پھوٹ ڈلوانے کا سوچ بھی نہیں سکتااگرکوئی ایسا سوچتا ہے تواس کا ذہنی توازن درست نہیں۔واضح رہے عرفان اللہ مروت کی آصف زرداری سے ملاقات پر بختاور بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری کی جانب سے ناگواری کا اظہار کرتے ہوئے سخت موقف اختیار کیا گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…