مظفرآؓباد ( این این آئی ) تحریک انصاف آزاد کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی عرضی منظور‘ پیپلزپارٹی میں ایک دروازہ کھل گیا بہت جلد بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کریں گے جبکہ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے آئندہ صدر بننے کا امکان بھی ظاہر کیا جارہا ہے جبکہ اس بارے بیرسٹر سلطان محمود نے پیپلزپارٹی کے مرکزی سینئر رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کیں
محترمہ فریال تالپو رسمیت اعلیٰ شخصیتوں سے واپسی کے لئے گرین سگنل ملنے کے بعد بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے ہوم ورک شروع کردیا جبکہ آزادکشمیر پیپلزپارٹی کی جانب سے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے لئے میر پور، مظفرآباد ، کوٹلی سے تعلق رکھنے والے رہنماؤں نے مخالفت کردی جس بارے چوہدری یاسین کی پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات کے دوران تحفظات سے اگاہ کیاگیا ہے جبکہ مرکزی قیادت نے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی پیپلزپارٹی میں شمولیت کے لئے گرین سگنل دے دیا ہے تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف آزادکشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے شریک چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی آصف علی زرداری سے پیپلزپارٹی میں واپسی کے لئے 13ملاقاتیں کرچکے ہیں جودبئی اور لندن میں کی گئی ہے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری گزشتہ عرصے سے پیپلزپارٹی میں واپسی کے خوہشمندہیں جبکہ شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے اس وقت واپسی آنے کے لئے گرین سگنل دینے کے بجائے ریڈ سگنل دے دیا جس پر آصف علی زرداری نے صاف انکار کرتے ہوئے پارٹی پالیسی کے خلاف قرار دیتے ہوئے انکار کر دیا انھوں نے کہا کہ پارٹی کو چھوڑ کر جانے والوں کے لئے واپسی کا کوئی راستہ نہیں ہے جس پر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے پارٹی اعلیٰ قیادت بلاول بھٹو سمیت دیگر سینئر رہنماؤں سے ملاقات کی
پارٹی چھوڑ کر جانے پر انھوں نے کہا کہ غلطی ہوگئی ہے جس کی بھاری قیمت میں ادا کرنے پر تیار ہوں کیونکہ پیپلزپارٹی کی وجہ سے آزادکشمیر کا وزیر اعظم اور اپوزیشن لیڈر رہا اور عوام کی بھاری اکثریت میرے ساتھ تھی پیپلزپارٹی چھوڑنے کے بعد میں اپنی سیٹ جیت نہ سکا اس لئے میں پیپلزپارٹی میں واپس آکر پرانی تمام غلطیوں کا ازالہ کروں گا جس پر پیپلزپارٹی کی وفاقی قیادت نے طویل عرصے کے بعد بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو واپسی کے لئے گرین سگنل دے دیا اور بہت جلد بیرسٹر سلطان محمود چوہدری پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کریں گے جس کی پریس کانفرنس کراچی میں ہوگی تمام تر انتظامات مکمل پیپلزپارٹی کے زرائع نے بھی اس عمل کی تصدیق کردی جبکہ تحریک انصاف کے زرائع نے تردید کرتے ہوئے کہا کہ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری میں شامل نہیں ہونگے ۔