اسلام آباد (این این آئی)سابق صدر آصف علی زر داری کی صاحبزادیوں بختارو بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری کی عرفان اللہ مروت کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کی مخالفت کی خبروں کے پس منظر میں پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرپرسن آصف علی زرداری کے ترجمان فرحت اللہ بابر نے کہا ہے کہ اس معاملے پر پارٹی نے کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔
بی بی سی سے بات چیت کرتے ہوئے فرحت اللہ بابر نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی میں کسی نئے شخص کو رکنیت دینے یا شامل کرنے کا ایک طے شدہ طریقہ کار ہے۔انھوں نے کہا جب بھی کوئی شخص پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کرتا ہے اور پارٹی اس پر اتفاق کرتی ہے تو ایک باقاعدہ پریس ریلیز جاری کیا جاتا ہے۔انھوں نے کہا کہ عرفاق اللہ مروت کی سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد پارٹی کی طرف سے کوئی پریس ریلیز جاری نہیں کیا گیا۔ انھوں نے نبیل گبول کی پارٹی میں دوبارہ شمولیت کے اعلان کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ اس فیصلے کے بعد ایک باقاعدہ پریس ریلیز جاری کیا گیاتھا۔یاد رہے کہ مرحوم صدر غلام اسحاق خان کے داماد عرفان اللہ مروت نے چند دن قبل امریکہ میں سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی تھی انھوں نے نبیل گبول کی پارٹی میں دوبارہ شمولیت کے اعلان کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ اس فیصلے کے بعد ایک باقاعدہ پریس ریلیز جاری کیا گیاتھا۔یاد رہے کہ مرحوم صدر غلام اسحاق خان کے داماد عرفان اللہ مروت نے چند دن قبل امریکہ میں سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی تھی اور اطلاعات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔ پیپلز پارٹی کے سربراہ آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد بے نظیر بھٹو کی دونوں صاحبزادیوں بختاور اور آصفہ کی طرف سے ٹوئٹر پیغامات سامنے آئے جس میں عرفان اللہ مروت کی پارٹی میں شمولیت کی شدید مخالفت کی۔