لاہور(آئی این پی) جسٹس اینڈ ڈیموکر یٹک پارٹی کے سربراہ جسٹس (ر) افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ پانامہ کیس کا فیصلہ زیادہ دور نہیں جلد آجائیگا ‘کر پشن کر نیوالوں کو سیاست کرنے اور ایوانوں میں جانے کا کوئی حق نہیں انکا راستہ روکنا ملک اور قوم کے مفاد میں ہوگا ‘قوم کو مایوس ہونے کی ضرورت نہیں ملکی عدالتیں آزاد ہیں۔ اپنے ایک انٹر ویو میں جسٹس (ر) افتخاراحمد چوہدری نے کہا کہ کر پشن کرنیوالے کسی بھی شعبے میں ہوں انکو کسی صورت برداشت نہیں کر نا چاہیے کیونکہ پاکستان کو آج لوڈشیڈ نگ ’مہنگائی اور بے
روزگاری سمیت جتنے مسائل کا سامنا ہے انکی بنیادی وجہ کر پشن ہے اگر ملک سے کر پشن ختم کر دی جائے تواس میں کوئی شک نہیں ملک کو دیگر عوامی مسائل سے بھی نجات دلا جاسکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ قوم کو پر یشان اور مایوس ہونے کی ضرورت نہیں ملک میں عدلیہ آزاد ہے اس لیے کر پشن کرنیوالے کسی صورت سزا نہیں بچ سکے گے اور قوم بھی چاہیے وہ ووٹ دیتے وقت کر پشن کر نیوالوں کے چہروں کو ذہن میں رکھیں اور اس میں کوئی شک نہیں کر پشن کر نیوالوں کو اسمبلیوں میں جانے کا کوئی حق نہیں ۔