مردان (آئی این پی )مردان میں تخریب کاری کی کوشش ناکام بنادی گئی ،بوائز ہائی سکول کے قریب سے برآمد ہونے والے دو ریموٹ کنٹرول بموں کو بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنادیا ۔تفصیلات کے مطابق مردان میں تخریب کاری
کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔اتوار کو پولیس کے مطابق دبئی اڈا میں بوائز ہائی سکول کے قریب دو ریموٹ کنٹرول بم برآمد ہوئے،بم گھی کے ڈبوں میں رکھے گئے تھے جنہیں بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنا دیا ۔