منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

سفر کے دوران اگر پاسپورٹ گُم ہوجائے تو کیا کرنا چاہیے؟ یہ معلومات جو آپ کو بڑی مشکل سے بچاسکتی ہیں

datetime 26  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(نیوزڈیسک)اگر کسی دوسرے ملک کے سفر کے دوران پاسپورٹ گُم ہوجائے تو سنگین مسائل پیدا ہوجاتے ہیں اور دیار غیر میں انسان مشکلات کا شکار ہوجاتا ہے۔آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ ایسی صورتحال میں کیا کرنا چاہیے۔

اپنے اوسان قائم رکھیں
یاد رکھیں کہ دنیا کا خاتمہ نہیں ہوگیا جوآپ اس قدر پریشان ہیں بلکہ اپنے اعصاب پر قابو پائیں۔
یاد کریں کہ آخری بار کہاں دیکھا تھا
یہ یاد کرنے کی کوشش کریں کہ آخری بار آپ نے پاسپورٹ کہاں رکھا تھا۔کہیں چائے یا کافی پیتے ہوئے تو ریسٹورنٹ میں نہیں بھول آئے۔

سوشل میڈیا کی مدد حاصل کریں
اپنی تصویر کے ساتھ فیس بک یا ٹویٹر پر سٹیٹس اپ ڈیٹ کریں۔اگر آپ کی قسمت اچھی ہوئی تو کوئی نہ کوئی آپ کی مدد کو آجائے گا۔

پولیس رپورٹ
آپ کو پہلی فرصت میں پولیس سٹیشن جاکر پاسپورٹ گمشدگی کی رپورٹ درج کروانی ہے تاکہ اس کی مدد سے آپ دوسرے پاسپورٹ یا ایمرجنسی پرمٹ کے حصول کے لئے کام شروع کرسکیں۔

اپنے ملک کی ایمبیسی جائیں
اس پولیس رپورٹ کی کاپی ایمبیسی یا قونصلیٹ میں پیش کریںاور ایمرجنسی پرمٹ کے لئے اپلائے کریں۔اس پرمٹ کوملنے کے بعد آپ اپنے ملک کو جاسکیں گے۔

پاسپورٹ سائز تصاویر بنوائیں
جب آپ ایمبیسی جائیں گے تو عین ممکن ہے کہ عملہ آپ سے تصاویر کا مطالبہ کریں لہذا اپنی تصاویر اترواکر ہی ایمبیسی کا رخ کریں۔

ایمرجنسی فیس
اپنے پاس کچھ رقم کا انتظام رکھیں کیونکہ آپ کو پاسپورٹ یا ایمرجنسی پرمٹ کے لئے فیس دینی ہوگی۔

نکلنے کا ویزہ
ممکن ہے کہ جس ملک میں آپ ٹھہریں ہوں وہاں سے نکلنے کے لئے آپ کو ایگزٹ ویزہ درکارہو لہذا اس کی فیس بھی ادا کرنی ہوگی۔

اپنی فلائیٹ تبدیل کروائیں
اگر آپ نے دو چار دن کے اندر سفر کرنا ہے تو اپنی فلائیٹ کو تبدیل کروادیں کیونکہ اب آپ کو زیادہ وقت لگے گا۔

سب سے اہم کام
جب بھی اپنا بیرون ملک سفر شروع کریں تو پاسپورٹ کی ایک فوٹو کاپی اور ایک سکین کاپی اپنے ای میل میں رکھیں تاکہ کسی بھی ناگہانی صورت کا مقابلہ کیا جاسکے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…