کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ن لیگ چھوڑنے والے رہنما عرفان اللہ مروت کو شاید پرانے ساتھی یاد آگئے یا پھر وہ نئی پارٹی کے عہدے داروں سے پریشان ہوگئے کہ اچانک پیپلزپارٹی میں شمولیت کے اعلان سے مکر گئے اور توبہ کرلی۔نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق شہید سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی صاحبزادیوں کی تنقید کے بعد عرفان اللہ مروت کو دن میں تارے نظر آگئے اور
مستقل کے دیئے گل ہوتے دکھائی دینے لگے۔عرفان اللہ مروت نے پاکستان پیپلزپارٹی میں جانے سے توبہ کرلی، اپنے اعلان سے مکرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی میں گیا ہی نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ سعید غنی آصف زرداری اور اولاد میں پھوٹ ڈال رہے ہیں، میڈیا پر شمولیت کے حوالے سے خبریں چلی ہیں، بے نظیر کی لڑکیاں میری بیٹیاں ہیں۔