جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

عمران خان کو ایک اور بڑا دھچکا اہم ترین رہنما پیپلز پارٹی میں شامل

datetime 26  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مظفرآباد ( آن لائن) تحریک انصاف آزاد کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی عرضی منظور پیپلزپارٹی میں ایک دروازہ کھل گیا بہت جلد بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کریں گے جبکہ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے آئندہ صدر بننے کا امکان بھی ظاہر کیا جارہا ہے جبکہ اس بارے بیرسٹر سلطان محمود نے وفاقی پیپلزپارٹی کے سینئر رہنمائوں سے ملاقاتیں بھی کیں جبکہ محترمہ فریال تالپو رسمیت اعلیٰ شخصیتوں سے واپسی کے لئے گرین سگنل ملنے کے بعد بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے ہوم ورک

شروع کردیا جبکہ آزادکشمیر پیپلزپارٹی کی جانب سے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے لئے میر پور، مظفرآباد ، کوٹلی سے تعلق رکھنے والے رہنمائوں نے مخالفت کردی جس بارے چوہدری یاسین کی پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات کے دوران تحفظات سے اگاہ کیاگیا ہے جبکہ وفاقی قیادت نے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی پیپلزپارٹی میں شمولیت کے لئے گرین سگنل دے دیا ہے تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف آزادکشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے شریک چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی آصف علی زرداری سے پیپلزپارٹی میں واپسی کے لئے 13ملاقاتیںکرچکے ہیں جودبئی اور لندن میں کی گئی ہے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری گزشتہ عرصے سے پیپلزپارٹی میں واپسی کے خوہشمندہیں جبکہ شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے اس وقت واپسی آنے کے لئے گرین سگنل دینے کے بجائے ریڈ سگنل دے دیا جس پر آصف علی زرداری نے صاف انکار کرتے ہوئے پارٹی پالیسی کے خلاف قرار دیتے ہوئے انکار کر دیا انھوں نے کہا کہ پارٹی کو چھوڑ کر جانے والوں کے لئے واپسی کا کوئی راستہ نہیں ہے جس پر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے پارٹی اعلیٰ قیادت بلاول بھٹو سمیت دیگر سینئر رہنمائوں سے ملاقات کی اور پارٹی چھوڑ کر جانے پر انھوں نے کہا کہ غلطی ہوگئی ہے جس کی بھاری قیمت میں ادا کرنے پر تیار ہوں کیونکہ پیپلزپارٹی کی وجہ

سے آزادکشمیر کا وزیر اعظم اور اپوزیشن لیڈر رہا اور عوام کی بھاری اکثریت میرے ساتھ تھی پیپلزپارٹی چھوڑنے کے بعد میں اپنی سیٹ جیت نہ سکا اس لئے میں پیپلزپارٹی میں واپس آکر پرانی تمام غلطیوںکا ازالہ کروں گا جس پر پیپلزپارٹی کی وفاقی قیادت نے طویل عرصے کے بعد بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو واپسی کے لئے گرین سگنل دے دیا اور بہت جلد بیرسٹر سلطان محمود چوہدری پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کریںگے جس کی پریس کانفرنس کراچی میں ہوگی تمام تر انتظامات مکمل پیپلزپارٹی کے زرائع نے بھی اس عمل کی تصدیق کردی جبکہ تحریک انصاف کے زرائع نے تردید کرتے ہوئے کہا کہ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری میں شامل نہیں ہونگے ۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…