جمعرات‬‮ ، 02 اپریل‬‮ 2026 

پاک فوج میں بھرتیاں،رجسٹریشن شروع،تفصیلات کا اعلان کردیاگیا

datetime 26  فروری‬‮  2017 |

لاڑکانہ(این این آئی) پاکستان آرمی کے سلیکشن و بھرتی سینٹر پنوعاقل کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پاک فوج میں کمیشنڈ افسران کے لیے 140 پی ایم اے لانگ کورس کے تحت رجسٹریشن کا مرحلہ شروع کیا گیا ہے جس کے لیے امیدوار یکم نومبر 2017 پر انٹر پاس 17 سال سے 22 سال عمر، گریجوئیشن پاس (دو سال) 17 سالوں سے 23 سال عمر،

گریجوئیشن (چار سال) 17 سالوں سے 24 سال عمر اور آرمی میں کام کرنے والے 17 سالوں سے 25 سال عمر رکھتے ہوں اور ایف اے، ایف ایس سی میں 60 فیصد مارکس حاصل کرنے والے یا بی اے، بی ایس سی، بی بی اے میں 60 فیصد سے زائد مارکس حاصل کرنے والے اور ایف اے، ایف ایس سی میں 50 فیصد مارکس حاصل کرنے والے اس کورس کے لیے اپنی رجسٹریشن کرواسکتے ہیں۔ وہ امیدوار جنہوں نے ایف ایس سی پارٹ ون میں 60 فیصد مارکس حاصل کیے ہوں اور وہ امیدوار ایف ایس سی پارٹ ٹو میں بیٹھنے کے اہل ہیں، وہ ادارے کی جانب سے جاری کردہ ہوپ سرٹیفکٹ کے تحت اس کمیشن میں اپنی رجسٹریشن کرواسکتے ہیں، رجسٹریشن کروانے والے امیدوار کا غیرشادی شدہ پاکستان نوجوان ہونا ضروری ہے۔ امیدواروں کو اپنی تصدیق شدہ تعلیمی اسناد کی فوٹو کاپی سیٹ، چار عدد فوٹو گرافس، قومی شناختی کارڈ یا ’’ب‘‘ فارم یا والد کا قومی شناختی کارڈ کی کاپی اس کورس میں مطلوب ہونگے۔ وہ رجسٹریشن کے لیے 6 فروری 2017 سے 12 مارچ 2017 تک اس ویب سائیٹ ایڈریس
www.joinpakarmy.gov.pk پر آن لائین بھی کی جاسکتی ہے۔ بھرتی سینٹر میں امیدوار شروعاتی انتخاب کے دوران ان سے انٹیلی جنس ٹیسٹ، اکیڈمک ٹیسٹ، فزیکل ٹیسٹ اور طبی ٹیسٹ ضرور لی جائے گی۔ مزید جاننے کے لیے ٹیلیفون نمبر 7072357۔0333، 5805599۔071 یا دی گئی ویب سائیٹ پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔



کالم



مشہد میں دو دن


ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…