ہفتہ‬‮ ، 04 اکتوبر‬‮ 2025 

پاک افغان بارڈر ،صورتحال سنگین،قبائلی سیاسی قائدین اور قومی مشران نے انتہائی اقدام کی دھمکی دیدی

datetime 25  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لنڈ ی کو تل (آئی این پی )پاک افغان بارڈر طورخم نویں روز بھی بند ،مشکلات بڑھتے جا رہے ہیں ،تا جر اور ٹرانسپوارٹرزکی پر یشانی میں اضافہ ،لنڈیکوتل میں پھنسے ہوئے سینکڑوں افغان باشندوں کو خیر سگالی کے تحت ڈی پورٹ کر دیا گیا،قبائلی سیا سی قائدین اور قومی مشران کی بارڈر بند ش کی شدید الفاظ میں مذمت ،

اگر اس طرح حالت رہے تو کاروبار طورخم اور لنڈیکوتل سے منتقل کر نے پر مجبور ہو جائینگے،تاجر برادری۔ ملک میں دہشت گر دی کی نئی لہر کے بعد پاک افغان بارڈر کو ہر قسم آمد ورفت کیلئے بند کر دیا گیا تھا بارڈر نویں روز بھی ہر قسم آمدورفت کیلئے بند رہا بارڈر بندش سے دونوں اطراف ہزاروں لوگ پھنسے ہوئے ہیں جبکہ سینکڑوں گاڑیا ں بھی کھڑی ہو گئیں ہیں پاک افغان شاہراہ اور پشاور رنگ روڈ اور دوسرے علاقوں میں سینکڑوں مال بردار گاڑیاں مال سے بھر ے ہوئے بارڈر کھولنے کے انتظار میں کھڑے ہیں اسی طرح افغان میں بھی خالی ٹرالرز سمیت مال سے بھرے ہوئے ٹرالرز کھڑے ہو گئے ہیں بارڈر بند ش کی وجہ سے طورخم اور لنڈیکوتل کے تاجر برادری میں شدید تشویش پائی جاتی ہیں تاجر برادری کے مطابق کہ طورخم میں ہزاروں لوگ محنت مزدوری کر کے لنڈیکوتل بازار خرایداری کر تے ہیں جس سے لنڈیکوتل بازار کے دوکانداروں کا کاروبار چلتا تھا لیکن نویں دن گزر گئے کہ باردڑ بند ہیں اس لئے کاروبار شدید متاثر ہو گئی ہے انہوں نے کہا کہ اگر حالات اسی طرح رہے تو کاروبار کو منتقل کرنے پر مجبور ہو جاینگے بارڈر بند ش کی لنڈیکوتل کے سیاسی اور قومی مشران نے شدید الفاظ میں مذ مت کی ہے اور کہا

کہ بارڈر بندش سے دونوں ملکوں کے درمیان مذید اختلا فات اور غلط فہمیاں پیدا ہو سکتی ہے بارڈر پر ویزہ اور پاسپورٹ کی بھر پور حمایت کرتے ہیں لیکن ٹرانزٹ اور کاروبار کیلئے بند کر نا کہا کا انصاف ہیں قومی مشران اور سیاسی قائدین نے کہا کہ بے روز گاری جرائم میں اضافہ پیدا ہو سکتا ہے انکے علاقے کا روزگار طورخم بارڈر سے وابستہ ہیں اس لئے فوری طور پر بارڈر کھولنے کا اعلان کیا جائے اور لوگوں کو روزگا رکے مواقع پیدا کیا جائے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…