اتوار‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2026 

آٹھ ایٹمی ری ایکٹروں کی تعمیر ،پاکستان کو بڑی خوشخبری سنادی گئی

datetime 25  فروری‬‮  2017 |

اسلام آباد (آئی این پی ) چینی میڈیا کی اطلاع کے مطابق چین توانائی بحران پر قابو پانے کے لئے جوہری بجلی کی ترقی میں پاکستان اور بعض دوسرے ممالک کے ساتھ اپنے تعاون میں اضافہ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے ، چین کے محکمہ قومی توانائی (این ای اے ) کے ایک سینئر اہلکار کے مطابق مجموعی پیداواری گنجائش 9.9گیگا واٹس کے ساتھ امسال 8ری ایکٹروں کی تعمیر شروع کر کے اس سلسلے میں چین پاکستان کے ساتھ بھی اپنے تعاون میں اضافہ کرے گا ،

بیجنگ میں قائم صنعتی مشاورتی ادارے چائنا انرجی نیٹ کنسلٹنگ کمپنی کے چیف انفارمیشن افسر ہان شیاؤ نے کہا کہ ہائی سیفٹی لوازمات کو پورا کرنے کے لئے مرحلہ وار ترقی کیلئے رول آؤٹ چین کے جوہری شعبے کیلئے ضروری ہے۔ہان نے کہا کہ جوہری بجلی گھروں کی تعمیر میں آٹھ یونٹوں سمیت جن کی تعمیر جلد شروع ہو گی تیار ی کام میں کم از کم دس سال درکار ہوتے ہیں ۔ہان نے کہا کہ چین جوہری بجلی گھر تعمیر کرنے اور چالو کرنے میں زبردست تجربے کے ساتھ دنیا بھر میں جوہری بجلی کی ٹیکنالوجی میں سب سے آگے ہے۔انہوں نے کہا کہ مارچ 2011ء میں جاپان کے فوکو شیما جوہری سانحہ کے بعد چین نے سیفٹی کو یقینی بنانے کے لئے جوہری شعبے میں اعلیٰ معیار قائم کئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ چین جوہری بجلی کے شعبے میں امریکہ اور روس کے ساتھ فنی تعاون کو مستحکم بنارہا ہے اور پاکستان، ترکی ، رومانیہ اور ارجنٹائن کے ساتھ تعاون کو مزید فروغ دے رہا ہے ۔ہان نے کہا کہ چین کی جوہری بجلی کی تنصیبات کیلئے ضروری ہے کہ وہ سمندر پار منڈیوں کو بروئے کار لائے اور ملکی توانائی کے شعبے میں زائد گنجائش کے ضمن میں گنجائش کو منتقل کر ے ۔انہوں نے کہا کہ چونکہ سپلائی چین کے توانائی شعبے میں مانگ سے کہیں زیادہ ہے ، ملک کو چاہئے کہ وہ کم کاربن والے توانائی باالخصوص جوہری توانائی کو ترقی دینے پر توجہ مبذول کرے تا کہ توانائی کی موثر سپلائی میں اضافہ کیا جا سکے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



2076ء


آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…