منگل‬‮ ، 29 اپریل‬‮ 2025 

دہشت گردی کیخلاف جنگ،کینیڈا نے پاکستان کو بڑی پیشکش کردی

datetime 24  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آ باد ( آ ئی این پی ) پاکستان میں کینیڈاکے ہائی کمشنر پیری کالڈرووڈ نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبے سے پاکستان، چین اور وسط ایشیائی ممالک میں سرمایہ کاری کے راستے کھلیں گے،سی پیک میں شمولیت کی خواہشمند کینیڈین کمپنیوں کو سہولیات فراہم کریں گے،ہائی کمیشن کا ایک مقصد دونوں ممالک کے مابین تجارت و سرمایہ کاری کا فروغ بھی ہے،ہمارا کردار سرمایہ کاروں کو سہولیات وسازگار ماحول کی فراہمی بھی ہے،

ماضی کی نسبت کینیڈاا ب ویزا کا عمل جلد از جلد مکمل کر رہا ہے،کینڈا پاکستان کو دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے معاونت کی فراہمی پر غور کر رہا ہے،پاکستان اور بھارت کو مل کر کشمیر سمیت باہمی تنازعات کو حل کرنا چاہیے۔ جمعرات کویہاں اسلام آباد میں کینڈا کی 150ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کینڈین ہائی کمشنر پیری کالڈرووڈ نے کہاکہ پاکستانی عوام کو سیاسی, اقتصادی, سماجی اور معاشرتی طور پر باخبر رکھنے میں پاکستانی میڈیا کا کردار قابل تحسین ہے۔کینیڈا کی 150 ویں سالگرہ کی تقریبات شروع ہو رہی ہیں۔سالانہ کینڈا میں 3 لاکھ تارکین وطن آتے ہیں۔پاکستان کینڈا میں آنیوالے تارکین وطن کے پہلے پانچ ممالک میں شامل ہے۔فی الوقت کینڈا میں 3 لاکھ کے قریب پاکستانی نژاد کینیڈین شہری موجود ہیں۔2016 میں 40 ہزار تارکین وطن کو کینڈا میں پناہ دی گئی۔ شام کے بحران کے باعث کینڈا اور پاکستان کے درمیان پہلی مرتبہ پاک کینڈا باہمی تجارت کا حجم ایک ارب کینٹین ڈالر تک پہنچا۔ گذشتہ دنوں کینیڈین کمپنی نے پاکستان میں رینیوایبل توانائی کے شعبہ میں سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا۔پولیو کے خاتمہ, اساتزہ کی تربیت, پاکستانی جمہوری اداروں کی مضبوطی میں کینڈا کا اہم کردار ہے۔4000 کے قریب پاکستانی طلبہ اس وقت کینڈا کی مختلف جامعات میں زیر تعلیم ہیں۔

سیکیورٹی, ماحولیاتی تبدیلیوں اور انسانی حقوق کے حوالے سے پاکستان اور کینڈا میں تعاون موجود ہے ۔ کینڈا کی 150 سالہ سالگرہ کی تقریبات کے موقع پر ہم مختلف تقریبات کا انعقاد کر رہے ہیں جن میں ایک عشائیہ بھی شامل ہے۔ہائی کمشن کا ایک مقصد دونوں ممالک کے مابین تجارت و سرمایہ کاری کا فروغ بھی ہے۔پاکستان کا کینڈا میں موجود ہائی کمشن بھی باہمی تجارت کے فروغ کی کوشش کر رہا ہے۔ہمارا کردار سرمایہ کاروں کو سہولیات وسازگار ماحول کی فراہمی بھی ہے۔سی پیک سے پاکستان, چین اور وسط ایشیائی ممالک میں سرمایہ کاری کے راستے کھلیں گے۔

ہم سی پیک میں شمولیت کی خواہشمند کینیڈین کمپنیوں کو سہولیات فراہم کریں گے۔کینڈا کی اپنے ملک کے ویزا کے خواہشمند افراد کے لئے اپنی پالیسی ہے۔ماضی کی نسبت کینڈا اب ویزا کا عمل جلد از جلد مکمل کر رہا ہے ۔کینڈا کے قوانین کے مطابق ہر ردرخواست کو انفرادی طور پر دیکھتے ہیں۔کینڈا پاکستان کو دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے معاونت کی فراہمی پر غور کر رہا ہے۔دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے پاکستان کو دیگر ممالک کے ساتھ مل کر کوشیش کرنا ہو گی۔لاہور میں آج ہونے والے دھماکے پر افسوس ہے۔متاثرہ خاندانوں سے افسوس کرتے ہیں۔ہائی کمیشن پاکستان میں ویمن ایمپاورمنٹ پر جلد ایک کانفرنس کو سپانسر کر رہا ہے۔خواتین پاکستان کی اقتصادی بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کر سکتی ہیں

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…