پیر‬‮ ، 13 اکتوبر‬‮ 2025 

آپریشن ’’ردالفساد‘‘ دینی مدارس بھی میدان میں آگئے ،اہم اعلان

datetime 24  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمدنعیم نے کہاکہ پاک فوج کی جانب سے دہشتگردوں کیخلاف رد الفساد آپریشن کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاکہ ہے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پوری قوم کوپاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑا ہونے کی ضرورت ہے،ردلفساد ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا،ضرعضب کی طرح رد الفساد آپریشن کے اہداف مقرر کیے جائیں اور مذموم

عزائم رکھنے والے عناصر کیخلاف بلاتفریق کاروائیاں ضروری ہیں۔جمعرات کوجامعہ بنوریہ عالمیہ میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ آپریشن ضرب عضب کا کراچی سمیت ملک بھر میں امن وامان بحال ہواہے جس کو سپوتاژ کرنے کیلئے دہشتگردوں نے پھر سے مذموم کاروائیاں شروع کردی ہیں ، گزشتہ کئی روز سے آئے روز دھماکے اور سانحات رونماء ہورہے ہیں، انہوں نے کہاکہ ملک میں دہشتگردی کی نئی لہر دشمن ممالک کے سی پیک کو سپوتاژ کرنے کے مذموم عزائم کی تکمیل ہے،دہشتگردوں کاکسی مذہب یا مسلک سے تعلق نہیں ہے بلکہ وہ انسانیت کے دشمن ہیں ، انہوں نے کہاکہ انہوں نے کہاکہ اہل مدارس ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پاک فوج کے شانہ بشانہ ہیں اور ہمیشہ سے قانون نافذکرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے ،انہوں نے کہاکہ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ میڈیا میں بیٹھے کچھ لوگ ہر مذموم واقعے کی آڑ میں مدارس ،مسلک یا کسی مذہب کو تنقید بنانا شروع کردیتے ہیں جو کہ قابل افسوس اور لمحہ فکریہ ہے میڈیا کو بھی اس حوالے سے ذمہ دارانہ رول ادا کرنے کی ضرورت ہے ، دہشتگردکسی ایک مسلک یا مذہب کے نہیں بلکہ پوری قوم کے مشترکہ دشمن ہیں خاتمے کیلئے پوری قوم کو متحدہونا ضروری ہے اس کو کسی مسلک یا مذہب سے جوڑنے والے درحقیقت اصل دشمنوں کے ایجنٹ ہیں جو اصل دشمن کو بچانے کیلئے واقعات کے بعد تنقید کا رخ مدارس کی طرف موڑدیتے ہیں ۔

موضوعات:



کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…