بدھ‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2025 

یورپ جانے کا نیا راستہ دریافت،20پاکستانی دھرلئے گئے ،پیسہ بھی گیا جیل بھی ہوگئی

datetime 23  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیالکوٹ (آئی این پی)ڈھکنی کے ذریعے ایران سے ترکی کی سرحد پار کرنے والے 20پاکستانیوں کو گرفتار کرکے ڈیپورٹ کردیا گیا۔ ایف آئی اے نے سیالکوٹ ائیر پورٹ سے حراست میں لیکر انسانی سمگلروں کے بارے میں تحقیقات شروع کردی۔ حراست میں لے گئے تمام افراد کا تعلق گوجرانوالہ ریجن سے ہے۔ او ر ایجنٹوں کو لاکھوں روپے ادا کرکے پاکستان سے ایران ،ترکی اور یورپ سنہری مستقبل کیلئے جارہے تھے۔

تفصیلات کے مطابق ترک بارڈر سیکیورٹی فورسز نے ایران سے ترکی میں داخل ہونے والے 20پاکستانی نوجوانوں جن میں خرم شہزاد، محمد مغل ،اویس لطیف ،خرم سلیم،ذوالفقار علی، محمد مصطفی،جواد حسین ،محمد نثار احمد، راجہ محمد یونس ،احسن اشفاق، فرحان علی، حسنین ،شاہد ،عبدالمجید ،قیوم خان ،محمد واصف ،نبیل کاشف ،شاہد عمران، احسن علی اور محمد کاشف شامل ہیں کو شارجہ ائیر لائن کی فلائٹ نمبر G9551کے ذریعے پاکستان ڈپیورٹ کردیا جہاں پر سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیر پورٹ سے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب ایف آئی اے حکام گوجرانوالہ نے مذکورہ تمام افراد کو حراست میں لیکر تھانہ ایف آئی اے گوجرانوالہ منتقل کرکے ان سے انسانی اسمگلنگ کے دھندہ میں ملوث ایجنٹوں کے بارے تحقیقات شرو ع کردی ہیں۔جہاں پر سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیر پورٹ سے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب ایف آئی اے حکام گوجرانوالہ نے مذکورہ تمام افراد کو حراست میں لیکر تھانہ ایف آئی اے گوجرانوالہ منتقل کرکے ان سے انسانی اسمگلنگ کے دھندہ میں ملوث ایجنٹوں کے بارے تحقیقات شرو ع کردی ہیں۔ ڈیپورٹ ہونے والے نوجوانوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایجنٹوں کو لاکھوں روپے دیکر یورپ جانے کے سنہری خواب دکھائے تھے۔ تاہم ترک بارڈر پر سیکیورٹی فورسز نے انہیں حراست میں لیکر دو ماہ بعد پاکستان ڈیپورٹ کردیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…