جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

حکومت کو بڑا جھٹکا،8سینیٹرز الگ ہوگئے

datetime 23  فروری‬‮  2017 |

اسلام آباد (این این آئی) فاٹا کے سینیٹرز نے حکومتی بنچز سے علیحدگی کا فیصلہ کر لیا۔سینیٹر ہدایت اللہ کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں قبائلی علاقوں سے تعلق رکھنے والے 8سینیٹرز نے حکومتی بنچز چھوڑنے کا متفقہ فیصلہ کیا۔نجی ٹی وی کے مطابق پارلیمانی لیڈرہدایت اللہ کی سربراہی میں فاٹا سینیٹرز نے اپنے اس فیصلے سے چیئرمین سینیٹ کو آگاہ کر دیا۔سینیٹر صالح شاہ کے مطابق فیصلہ قبائلی علاقوں کی عوام کے مفاد میں کیا گیا،

انہوں نے کہاکہ  ہمارے بار بار احتجاج کے باوجود حکومت نے نہ تو فاٹا ریفارمز کیں اور نہ ہی ترقیاتی کام کروائے۔سینیٹر ساجد طوری کا کہنا تھا کہ سب اس بات پر متفق ہیں کہ اب حکومت میں رہنے کا کوئی جواز نہیں۔فاٹا سے ایم این اے شاہ جی گل آفریدی کا کہنا ہے کہ حکومت نے فاٹا ریفارمز پر ہماری بات نہ مانی تو آنے والے سیشن سے قبل قومی اسمبلی میں بھی اسپیکر کو اپوزیشن بنچز الاٹ کرنے کی درخواست دیں گے۔

موضوعات:



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…