لاہور(آئی این پی)پچاس مفتیان کرام نے بھی آپریشن رد الفساد کے حق میں فتوی دیدیا۔بدھ کو ایک نجی ٹی وی کے مطابق50 مفتیان کرام نے بھی آپریشن ردالفساد کے حق میں فتوی جاری کر دیا ہے ۔ فتوے میں کہا گیا ہے کہ بدامنی پھیلانے والے فساد فی الارض کے مرتکب ہو رہے ہیں اور اہل وطن کی حفاظت اسلامی مملکت اور فوج کی ذمہ داری ہے۔ مفتیان کرام نے کہا ہے کہ آپریشن رد الفساد میں فوج کے شانہ بشانہ ہیں۔
اس سے قبل پاک فوج نے ملک بھر میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن رعد الفساد شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔ترجمان پاک فوج کے مطابق آپریشن کا مقصد ملک سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ ہے۔ترجمان پاک فوج کے مطابق آپریشن کا مقصد ملک سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ ہے. آپریشن ردالفساد شروع کرنے کا مقصد اب تک کی کامیابیوں کو مستحکم بنانا اور دہشت گردوں کا بلاتفریق خاتمہ ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد کیا جائے گا اور یہ آپریشن ملک بھر میں ہو گا جس میں فضائیہ اور بحریہ بھی شامل ہوں گی۔ پنجاب میں رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی آپریشن میں حصہ لیں گے۔ موجودہ آپریشن جاری رکھنے کے ساتھ ساتھ بارڈر مینجمنٹ پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔آپریشن ردالفساد شروع کرنے کا مقصد اب تک کی کامیابیوں کو مستحکم بنانا اور دہشت گردوں کا بلاتفریق خاتمہ ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد کیا جائے گا اور یہ آپریشن ملک بھر میں ہو گا جس میں فضائیہ اور بحریہ بھی شامل ہوں گی۔ پنجاب میں رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی آپریشن میں حصہ لیں گے۔ موجودہ آپریشن جاری رکھنے کے ساتھ ساتھ بارڈر مینجمنٹ پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ ملک بھر میں غیر قانونی اسلحہ و گولہ بارود کی روک تھام کا عمل بھی آپریشن کا حصہ ہو گا۔