بدھ‬‮ ، 01 اپریل‬‮ 2026 

حافظ سعید دہشت گرد نہیں،پرویزمشرف کا انٹرویو،وزیراعظم نوازشریف کے بارے میں بڑا دعویٰ کردیا

datetime 22  فروری‬‮  2017 |

دبئی (آئی این پی ) آل پاکستان مسلم لیگ کے چیئرمین اور سابق صدرجنرل (ر) پرویز مشرف نے کہا ہے کہ نواز شریف کے خلاف کیسز بے نظیر دور سے چل رہے تھے ، وہ ہمارے ساتھ 10 سال کے لئے معاہدہ کرکے اپنی مرضی سے ملک سے باہر چلے گئے تھے ، اسحاق ڈار نے سب کچھ دستخط کرکے حلفیہ بیان دیا تھا اس پر کوئی دباؤ نہیں تھا سب جھوٹ بولا جا رہا ہے

پرویزمشرف نے کہا کہ انہوں نے  اپنے دور حکومت میں کسی کے کام میں مداخلت نہیں کی اور نہ ہی کوئی ریکارڈ تحویل میں لیا تھا ، نواز شریف عوامی عدالت میں نااہل ہو چکے ہیں ، پاکستان کو لوٹا جا رہا ہے ، یہ حکومت بھی کرتے ہیں اور ملک کو بھی لوٹتے ہیں ، تمام منصوبوں میں کرپشن کی جا رہی ہے ، شریف خاندان عدالت کو گمراہ کر رہا ہے،حافظ سعید دہشتگرد نہیں ہے ،لشکر طیبہ محب وطن جماعت ہے ۔ وہ بدھ کو نجی ٹی وی کو انٹرویو دے رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے خلاف کیسز بے نظیر دور سے چل رہے تھے ۔ وہ ہمارے ساتھ 10 سال کے لئے معاہدہ کرکے باہر چلے گئے تھے ۔ پرویز مشرف نے کہا کہ پانامہ کیس خراب کرنے کے لئے نواز شریف اور اس کے ساتھیوں کی طرف سے بہانے بنائے جا رہے ہیں ۔ اسحاق ڈار نے سب کچھ دستخط کرکے حلفیہ بیان دیا تھا ۔ اسحاق ڈار پر کسی قسم کا کوئی دباؤ نہیں تھا وہ جھوٹ بول رہا ہے دباؤ تھا ۔ پرویز مشرف نے کہا کہ اپنے دور حکومت میں کسی کے کام میں مداخلت نہیں کی ۔ ہم نے کسی قسم کا کوئی ریکارڈ تحویل میں نہیں لیا تھا ۔ ہم پر دستاویزات غائب کرنے کے الزام بے بنیاد ہیں ۔ میں اعتزاز احسن کی باتوں سے اتفاق کرتا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف عوام کی عدالت میں بھی نااہل ہو چکے ہیں ۔ عوامی تاثر یہی ہے کہ انہوں نے کرپشن اور غلط بیان کی ہے ۔ پاکستان کو بری طرح لوٹا جا رہا ہے ۔

انہوں نے مزیدکہاکہ یہ لوگ حکومت کرتے ہیں اور ملک بھی لوٹتے ہیں ۔ تمام منصوبوں میں کرپشن کی جا رہی ہے ۔ مشرف نے کہا کہ یونیورسٹیز میں 40 منٹ کا لیکچر دینے پر مجھے ڈیڑھ لاکھ ڈالرملتے ہیں ۔ میں نے اپنی محنت سے پیسہ کمایا کبھی کرپشن نہیں کی ۔ 2008 کے بعد پاکستان میں کرپشن عروج پر پہنچ گئی ۔ انہوں نے کہا کہ قطر سے ایل این جی کی مہنگی ڈیل کی ۔ منصوبوں اورسڑکوں کے ٹھیکے دے کر مال بنایا جاتا ہے ۔ جب کوئی اقتدار میں ہوتا ہے تو اس کے لئے کرپشن کرنا بہت آسان ہوتا ہے ۔ جنرل کیانی کے بھائیوں نے بھی کرپشن کی

۔سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے کہا کہ حافظ سعید دہشتگرد نہیں ہے۔ جماعت الدعوۃ محب وطن جماعت ہے ۔ حافظ سعید ایک بہترین این جی او چلا رہے ہیں میں فلاح انسانیت فاؤنڈیشن ملک کی سب سے بڑی فلاحی تنظیم ہے ۔ حکمران بھارت کو خوش کرنے کے لئے حافظ سعید اور جماعت الدعوہ پر پابندی لگا رہے ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن


ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…