چارسدہ (مانیٹرنگ ڈیسک)خیبر پختونخواہ کے علاقے چارسدہ میں دو دھماکے سنے گئے ہیں جن کے باعث متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں ۔تفصیل کے مطابق چار سدہ میں ضلع کچہر ی کے قریب دو دھماکے ہو گئے جن کی وجہ سے متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں ۔دھماکے کے بعد فائرنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دھماکے کے بعد علاقے کو اپنے گھیرے میں لے لیا۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سیکورٹی کو ہائی الرٹ کیا ہوا تھا اس لئے دہشت گرد عمارت کے اندر داخل نہیں ہو سکے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق دو خود کش حملہ آور کچہری پہنچے تھے جس میں سے ایک کو گیٹ پر روک لیا گیا جبکہ دوسرا حملہ آور اندر داخل ہونے میں کامیاب ہو گیا۔