اتوار‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2026 

’’ الحمداللہ میں پاکستانی ہوں اور میں چاہتا ہوں کہ۔۔۔! ‘‘

datetime 21  فروری‬‮  2017 |

اسلام آباد (آئی این پی) بھارتی فوجی اہلکارتیج بہادر کی جانب سے ناقص کھانے کی ویڈیو اپ لوڈ ہونے کے بعدلائن آف کنٹرول پر تعینات پاکستانی سپاہی کی ویڈیو بھی سامنے آگئی ، پاکستانی فوجی نے سوشل میڈیا پر ویڈیو اپ لوڈ کرنے والے بھارتی فوجی سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے حکام سے بھارتی فوجیوں کے ساتھ کھانا بانٹنے کی اجازت دینے کی درخواست کردی ۔تفصیلات کے مطابق لائن آف کنٹرول پر تعینات پاکستانی سپاہی کی ویڈیو سامنے آئی ہے
جس میں سپاہی نے کہا ہے کہ میں پاک فوج کا سپاہی ہوں اور اس وقت کشمیر کے محاذ پر اپنی ڈیوٹی سرانجام دے رہا ہوں، چند دن پہلے بھارتی فوجی کاسوشل میڈیا پر انٹرویو سن کر مجھے بڑا دکھ ہوا کیونکہ ایک فوجی کے حالات اور مجبوریاں ایک فوجی ہی اچھے طریقے سے جان سکتا ہے۔ میری اس ویڈیو کا مقصد کسی کی دل آزاری نہیں ہے اور الحمد اللہ میں پاکستانی ہونے پر فخر کرتا ہوں اور دنیا کو باور کرانا چاہتا ہوں کہ پاک فوج اوربھارتی فوج کے درمیان فرق جان لیں اور اس بات کا فیصلہ کر لیں کہ سرجیکل سٹرائیک کے دعوے داروں کی حقیقت کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں یہ کھانا دکھانا چاہتا ہوں جو ہمارے یونٹ نے سرد موسم میں ہمیں فراہم کیا ہے۔ آج مجھے چنے کا سالن، حلوہ، انڈے اور گرم پراٹھا بھیجا گیا ہے اور چائے کا ایک تھرماس ہے جو پوسٹ پر موجود چار جوانوں کیلئے ہے۔ میں یہ بات بتانے میں بڑا فخر محسوس کرتا ہوں کہ ہمارے کمانڈر اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ ہمیں ہمارے گھروں سے بھی اچھا کھانا مہیا کیاجائے۔ پاکستانی سپاہی نے مزید کہا کہ میں اپنے کمانڈر سے درخواست کرتا ہوں کہ ایک فوجی ہونے کے ناطے ہمیں اس بات کی اجازت دی جائے کہ ہم سرحد پار فوجیوں کو اپنے راشن میں سے حصہ دے سکیں یا پھر اس بات کا حکم دیا جائے کہ ہم سرحد پار دشمن کو سرجیکل سٹرائیک کا عملی نمونہ
پیش کر سکیں۔آخر میں انتہائی افسوس کے ساتھ یہ کہتا ہوں کہ پچھلے کچھ دن پہلے بھارتی فوجی نے اپنے دل کی آہ نکالی تو اس کو اس طریقے سے غائب کیا گیا کہ اس کی بیوی آج بھی اس کا انتظار کر رہی ہے، ویڈیو کے آخر میں پاکستانی سپاہی نے پاک فوج زندہ باد، ’’پاکستان پائندہ باد‘‘کے نعرے بھی لگائے۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



2076ء


آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…