بدھ‬‮ ، 01 اپریل‬‮ 2026 

حکومت دہشتگردوں کے خاتمہ کیلئے سنجیدہ نہیں، یتیم اور غریب نشانہ بن رہے ہیں ن لیگ کے سینیٹر انور بیگ کی اپنی ہی حکومت پر چڑھائی دہشتگردی روکنے کیلئے وزیراعظم کو ہر ہفتے کیا کرنے چاہئے ،نئی تجویز دیدی

datetime 18  فروری‬‮  2017 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ماضی میں ہونے والے دہشتگردی واقعات سے سبق نہیں سیکھا، حکومت دہشتگردی کیخلاف اقدامات اٹھانے میں سنجیدہ نہیں۔ن لیگ کے سینیٹرانور بیگ کی اپنی ہی حکومت پر کڑی تنقید۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر انور بیگ کا کہنا تھا کہ آرمی پبلک سکول کے سانحہ کے بعد خیال کیا جا رہا تھا کہ شاید اب دہشتگردی کے خلاف سنجیدہ اقدامات اٹھائے جائیں مگر ایسا نہ ہو سکا

بدقسمتی سے ہم نے ماضی میں ہونے والے واقعات سے کچھ نہیں سیکھا انہوں نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ میں معذرت خواہ ہوں کہ میں خود حکومت کا حصہ ہوں مگر حکومت دہشتگردی کے مسئلے کو حل کرنے میں سنجیدہ نظر نہیں آرہی۔انہوں نے حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے پہلے نیکٹا بنایا پھر نیشنل ایکشن پلان بنایااس کے بعد سیف سٹی پروجیکٹ کے تحت کیمرے لگائےمگر اس کا کچھ نتیجہ نہ نکلادہشتگرد تنظیمیں جب اور جہاں چاہتی ہیں بآسانی کارروائیاں کرتی ہیں دہشتگردوں نے ملک کے ہر صوبے کو نشانہ بنایا ہےانہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ دہشتگردانہ کارروائیوں میں بے گناہ افراد جن کا کسی بھی طرح سے کسی بھی معاملے سے تعلق نہیں جو زائرین، خریداروں، احتجاج کرنے والوں پر مشتمل تھے نشانہ بنائے گئے۔انہوں نے تجویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کو ہرہفتے کے پہلے دن پیر کو میٹنگ بلا کر سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینا چاہئے اور یہ سلسلہ دو تین سال یا ملک میں امن و امان کی اطمینان بخش صورتحال آنے تک جاری رہنا چاہئے۔ سینیٹر انور بیگ کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اس کے ہمسائیوں اور دیگر ممالک کی جانب سے نشانہ بنایا جا رہا ہے ہم بے شک نیوکلیئر پاور ہیں اور ہمارے پاس دفاع کے حوالے سے بہت کچھ ہے مگر اس دہشتگردی کی وجہ سے ہماری معیشت بیٹھ رہی ہے ،

معیشت بیٹھنے کی وجہ سے بیروزگاری کی وجہ سے ہمارے نوجوان دشمن کے ہاتھوں میں کھلونا بن سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو اس حوالے سے دہشتگردی کے خلاف دو تین سنجیدہ اقدامات اٹھانا ہونگے جو کہ ناگزیر ہو چکے ہیں ، حکومت کو چاہئے کہ وہ نیشنل ایکشن پلان کی سمت کو درست کرے اور نیکٹا کو فنڈز فراہم کرتے ہوئے رزلٹ لینے کی کوشش کرے۔انہوں نے کہا کہ اب ایسے کام نہیں چلے گا کہ دہشتگردانہ کارروائی کے بعد بیان دے دیا اور دورہ کر لیا اس سے غریب عوام میں مایوسی پھیل سکتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا


پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…