اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)برطانوی فوجیوں کا پاکستانی نژاد کمانڈر کو خراج تحسین پیش کرنے کا زبردست طریقہ، پاکستانی ترانہ اعزاز میں پڑھ دیا۔ تفصیلات کے مطابق برطانوی فوجیوں نے اپنے پاکستانی نژاد کمانڈر کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے انوکھا اور زبردست طریقہ اپناتے ہوئے پاکستان کا قومی ترانہ روایتی دھن پر پڑھا۔ اس موقع پر پاکستانی کمانڈر کوریڈور کے سرے پر مخصوص وردی میں کیپ بغل میں دبائے کھڑے رہے
جبکہ برطانوی ماتحت فوجیوں نے کوریڈور میں قطاربنا کر روایتی دھن پر پاکستان کے قومی ترانے کو پڑھا۔واضح رہے کہ پاکستان کے قومی ترانہ کودنیا کا بہترین ترانہ مانا گیا ہے اس سے متعلق حقائق بھی نہایت دلچسپ ہیں قومی ترانے کی تخلیق سے قبل ہی اس کی دھن بنا لی گئی تھی جبکہ اسے قیام پاکستان کے وقت یا پہلے نہیں بلکہ قیام پاکستان کے ساتھ سال بعد سرکاری طور پر قومی ترانہ قرار دیا گیا تھا۔اس کی1949میں سب سے پہلے دھن احمد چاگلا نے ترتیب دی تھی ۔ جسے 1952میں حفیظ جالندھری نے لکھا اسے اگست 1954میں سرکاری طور پر قومی ترانہ قرار دیا گیا۔