جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

پنجاب فوٖڈ اتھارٹی کے چھاپے جاری ،حکمران جماعت کاہسپتال بھی زدمیں آگیا،جرمانہ کیوں کیاگیا؟اہم انکشاف

datetime 16  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی)وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف کی ہدایت پر صحت مند پنجاب پروگرام کی کامیابی کے لیے پنجاب فوٖڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے مختلف شہروں میں ہسپتالوں کی کینٹینوں کی چیکنگ کی۔لاہور کی ٹیموں نے کاورائی کرتے ہوئے جیل روڈ پر واقع پنجاب کارڈیالوجی ہسپتال کینٹین کو کھلی گندی نالیوں، گندے پنکھوں،کھلے کوڑا دانوں اور کھانے پینے کی اشیاء کو اخبار میں کور کرنے کی وجہ سے 5ہزار روپے جرمانہ، فاطمہ میموریل ہسپتال کے کیفے ٹیریا کو5ہزار روپے جرمانہ، منصورہ ہسپتال کو 6500، نواز شریف

سوشل سیکورٹی ہسپتال کو 25000روپے ، فاطمہ میموریل ہسپتال کی کینٹین کو 5ہزار روپے جرمانہ جبکہ محمد بشیر میموریل ہسپتال، گھرکی ہسپتال کی کینٹین سمیت 36سرکاری و نجی ہسپتالوں کی کینٹینزکوبہتری کے لیے اور فوڈ لائسنس بنوانے کے لیے احکامات جاری کیے۔مزید کاروائیوں میں گوجرانوالہ میں10،فیصل آباد میں14، ملتان میں 10اور راولپنڈی میں 7ہسپتالوں کی چیکنگ کی گئی۔ اس حوالے سے ڈی جی فوڈ اتھاڑٹی نورالامیں مینگل نے کہا کہ صوبہ بھر میں محفوظ خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں اور اب حوصلہ افزاء نتائج برآمد ہورہے ہیں۔ ہسپتالوں، سکولوں، کالجوں میں کھانے کے میعار پرخصوصی توجہ دے رہے ہیں۔اس ضمن میں پہلے مرحلے میں آگاہی، تربیت اور نوٹس دیے گئے، اب اگر کسی نے خلاف ورزی کی تو اس کے خلاف ورزی سخت کاروائی ہو گی۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹیموں نے مزید کارروائی کرتے ہوئے بحریہ ٹاؤن میں ,KFC شاپ سٹاپ پی ایس او،کو بہتری کے لیے اور فوڈ لائسنس بنوانے کے احکامات جاری کیے۔ ٹیکسالی گیٹ میں لیڈی ولینگٹن ہسپتال کینٹین اور ڈاکٹر میسکو بہتری اور فوڈ لائسنس بنوانے کے احکامات جاری کیے گیے۔ لعل پل پرو واقع مدینہ غوثیہ ملک شاپ کو چیک کیا اورموقع پر دودھ کے ٹیسٹ کیے اور فرش ٹوٹا ہونے، کھلی گندی نالیوں اور کھانے پینے کی اشیاء کو ڈھانپ کر نہ رکھنے کی

وجہ سے 4ہزار روپے جرمانہ ،جلو ویلیج میں واقع حمد بٹ نان شاپ ، لاہوری نان شپ اور عبدالمجید نان شاپ کو بہتری جبکہ بحریہ ٹاؤن میں پیزہ ہٹ (Pizza Hut)کوتمام ملازمین کے میڈیکل سرٹیفکیٹ موجود نہ ہونے کی وجہ سے15ہزار روپے جرمانہ جبکہ حاجی ہوٹل کو بہتری اور فوڈ لائسنس بنوانے کے احکامات جاری کیے۔ فوڈ کورٹ بحریہ ٹاؤن میں واقع سب وے(Subway)ریسٹورنٹ کوملازمین کے میڈیکل سرٹیفکیٹ موجود نہ ہونے کی وجہ سے12ہزار روپے جرمانہ عائد کیا اور فوڈ لائسنس رینیو کروانے کے لیے احکامات جاری کیے۔بحریہ ٹاؤن میں ہاٹ اینڈ سپائسی باربی کیوریسٹورنٹ کوملازمین کے میڈیکل سرٹیفکیٹ موجود نہ ہونے،گندے کٹنگ بورڈز، کھلے کوڑا دانوں، ڈیری آئٹمز اور سبزیوں کو ایک ہی جگہ پر رکھنے اور حشرات کی روک تھام کے نامناسب انتظامت کی بنا پر 10ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…