منگل‬‮ ، 21 اکتوبر‬‮ 2025 

سی پیک کے تناظر میں مزید چینی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کی خواہش مند

datetime 15  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شنگھائی(آئی این پی ) پاک چین اقتصادی راہداری(سی پیک) کے تحت پاکستان اور چین کے مابین مستحکم ہوتے تعلقات کے بعد مزید چینی کمپنیوں نے پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی ظاہر کردی۔معروف چینی اخبار شنگھائی ڈیلی کے مطابق دونوں ممالک کے مابین مستحکم ہوتے تعلقات کے تناظر میں چین جنوبی ایشیائی ملک پاکستان میں 57ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کر رہا ہے جو کہ ایک اہم بین الاقوامی تجارتی

راہداری کے طور پر مستقبل میں کردارادا کرے گا ۔پاکستان کی بین الاقوامی شہرت کی حامل کاروباری کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹوز نے کہا ہے کہ چینی سرمایہ کار پاکستان کے سٹیل ،توانائی اور ٹیکسٹائل کے شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہیں جو کہ پاکستان کی270ارب ڈالرز کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔تجزیہ نگاروں کے مطابق چینی کمپنیاں ون بیلٹ ون روڈ کے تحت پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی ظاہر کر رہی ہیں کیونکہ چین کا مغربی ہمسایہ اہم تجارتی شراکت دار بن چکا ہے اور چین میں معاشی شرح نمو سست روی کا شکار ہے ۔ ۔تجزیہ نگاروں کے مطابق چینی کمپنیاں ون بیلٹ ون روڈ کے تحت پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی ظاہر کر رہی ہیں کیونکہ چین کا مغربی ہمسایہ اہم تجارتی شراکت دار بن چکا ہے اور چین میں معاشی شرح نمو سست روی کا شکار ہے ۔ حال ہی میں ایک چینی کنسورشیم میں پاکستان سٹاک ایکسچینج میں سٹریٹجک شراکت داری اپنے نام کی جبکہ شنگھائی الیکٹرک نے 1.8بلین ڈالرز کے عوض کے الیکٹرک کو اپنے نام کیا۔ اسی طرح چین کاسب سے بڑا باو سٹیل گروپ پاکستان سٹیل ملز کو 30سال کی لیز پر حاصل کرنے کا خواہاں ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آرتھرپائول


آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…