ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کینسر کے مرض میں مبتلا بچے کیلئے فیصل آباد میں نئی تاریخ رقم، جس نے دیکھا دیکھتا رہ گیا

datetime 15  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد (آئی این پی)کینسر کے مرض میں مبتلا 9سالہ عبداللہ نور کی بطور چیف پولیس آفیسر بننے کی خواہش پوری کر دی گئی سٹی ٹریفک پولیس کے لیے یہ ایک اعزاز کی بات ہے کہ دکھی انسانیت کی خدمت کرنے کا موقع ملا علامتی ننھے سی ٹی او کا سی ٹی او دفتر میں پرتپاک استقبال کیا گیا جس کے بعد اپنے دفتر میں بیٹھ کا معاملا ت کا جائزہ لینے پر عبداللہ نور انتہائی پر مسرت دیکھائی دیا اس اقدام سے دلی تسکین ہوئی
ہے

تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ کے رہائشی 09سالہ بچہ جو کہ کینسر کے مرض میں مبتلا ہے نے پولیس آفیسر بننے کی خواہش کی جس پر عبداللہ نور کے والدین سی ٹی او سے ملے اور اس پر الائیڈ ہسپتال کے کینسر وارڈ اور ڈاکٹر ز کے تعاون سے اس خواہش کو پورا کرنے کے لیے منظوری دی گئی صبح سویرے ننھے عبداللہ نے سی ٹی او کی وردی پہن لی جس کے بعد سرکاری گاڑی میں پورے پروٹوکول کے ساتھ ہسپتال سے سی ٹی او دفتر لایا گیا جہاں سی ٹی اودفتر کے تمام برانچز انچارجز نے علامتی سی ٹی او کا سلامی کے ساتھ شاندار انداز میں استقبال کیا اس کے بعد سی ٹی او کی مخصوص کرسی پر عبداللہ بیٹھے اور دفتر ی امور بارئے سی ٹی او کو آگاہ کیا گیا اس کے بعد سی ٹی او دفتر کی برانچزکا ننھے بچہ نے بطور سی ٹی او دورہ کیا اور بچہ کی خواہش پر علامتی سی ٹی او نے شہر بھر کا بھی دورہ کیا جہاں ہر چوک میں ٹریفک وارڈنز نہ صر ف ننھے سی ٹی او کا استقبال کیا بلکہ پھولوں کی پتیاں بھی نچھاور کیں اکثر چوکوں میں ٹریفک وارڈنز نے سلیوٹ کرنے کے علاوہ پھولوں کے ہار اور مالا بھی پہنائے اس کے بعد ڈی ایس پی ٹریفک پیپلز کالونی کے دفتر میں عبداللہ نے دورہ کیا جہاں پر ڈی ایس پی ساجدہ پروین نے اپنے عملہ کے ساتھ شاندار استقبال کیا اور ڈی ایس پی سٹی ممتاز صحرائی کے دفتر بھی اسی طرح استقبال کیا گیا اس موقع پر ٹریفک وارڈنز نے 250سی سی موٹر سائیکلز پر علامتی سی ٹی او کی گاڑی کو پائیلٹ بھی کیا اس موقع پر محمد نور والد عبداللہ نور نے کہا کہ میرے بچے کی خواہش کے لیے اتنے شاندار انتظامات کیے گئے ہیں کہ میری خوشی کی کوئی انتہا نہیں ہے اور انہوں نے سی ٹی او کا بھی تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…