اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کا سب سے اہم اور بڑا امتحان 2018میں اردو میں لیا جائے گا، لاہور ہائیکورٹ نے حکم جاری کر دیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کا سب سے اہم اور بڑا امتحان
سی ایس ایس 2018میں اردو میں لیا جائے گا اس حوالے سے لاہور ہائی کورٹ کی جانب حکم جاری کر دیا گیا ہے جبکہ متعلقہ حکام نے عدالت عالیہ کے حکم کے بعد سفارشات مرتب کرنے کیلئے باقاعدہ کمیٹی ترتیب دے دی ہے۔